وزارات ثقافت
قومی مشن برائے مخطوطات نے 5.2 ملین مخطوطات کو دستاویزی شکل دی اور ملک بھر میں 90 ملین فولیو کو محفوظ کیا
Posted On:
07 DEC 2023 3:03PM by PIB Delhi
قومی مشن برائے مخطوطات نے 5.2 ملین مخطوطات کو دستاویزی شکل دی ہے، 90 ملین فولیو کو محفوظ کیا ہے اور 2003 میں اپنے آغاز سے لے کر ستمبر 2023 تک ملک بھر میں 3.30 کروڑ مخطوطات کو ڈیجیٹائز کیا ہے۔ اس کے علاوہ مشن نے اپنے کلاؤڈ پلیٹ فارم پر 1,25,000 مسودات اپ لوڈ کیے ہیں، جن میں سے 75,000 مسودات عوامی ڈومین پر تحقیقی مقاصد کے لیے دستیاب ہیں۔
قومی مشن برائے مخطوطات کے مقاصد یہ ہیں:-
- قومی سطح کے سروے اور پوسٹ سروے کے ذریعے مخطوطات کی تلاش کرنا۔
- ایک قومی الیکٹرانک ڈیٹا بیس کے لیے ہر ایک مخطوطہ اور مخطوطہ کے ذخیرے کو دستاویزی شکل دینا، جس میں فی الحال چار ملین مخطوطات سے متعلق معلومات دستیاب ہیں جو دنیا میں ہندوستانی مخطوطات کا سب سے بڑا ڈیٹا بیس ہے۔
- مخطوطات کو محفوظ کرنا جس میں تحفظ کے جدید اور مقامی دونوں طریقوں کو شامل کیا جائے اور مخطوطہ کے محافظوں کی نئی نسل کو تربیت دی جائے۔
- اسکالرز کی اگلی نسل کو مخطوطات کے مطالعے کے مختلف پہلوؤں جیسے زبانوں، رسم الخط اور متن کی تنقیدی تدوین اور فہرست سازی اور مخطوطات کے تحفظ کی تربیت دینا۔
- نایاب اور انتہائی خطرے سے دوچار نسخوں کو ڈیجیٹائز کرکے مخطوطات تک رسائی کو فروغ دینا۔
- غیر مطبوعہ مخطوطات اور کیٹلاگ کے تنقیدی ایڈیشن کی اشاعت کے ذریعے مخطوطات تک رسائی کو فروغ دینا۔
- لیکچرز، سیمینارز، پبلیکیشنز اور دیگر آؤٹ ریچ پروگراموں کے ذریعے مخطوطات کے ساتھ عوام کے جڑاؤ کو آسان بنانا۔
یہ اطلاع ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں دی۔
*****
ش ح۔م م ۔ف ر
(U: 1964)
(Release ID: 1983530)