وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت ثقافت نے میرا گاؤ میری دھروہر پروجیکٹ کاآغاز کیا


ہندوستان بھر کے دیہاتوں کی ثقافتی نقشہ سازی اور دستاویزات کے لیے

Posted On: 07 DEC 2023 3:04PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے میرا گاؤں، میری دھروہر (ایم جی ایم ڈی) پروگرام کے تحت تمام دیہاتوں کا نقشہ اور دستاویزتیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ثقافتی نقشہ سازی  سے متعلق یہ قومی مشن، وزارت ثقافت کے تحت اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس (آئی جی این سی اے) کے تعاون سے چلایا جاتا ہے۔ ایم جی ایم ڈی پر ایک ویب پورٹل بھی 27 جولائی 2023 کو شروع کیا گیا ہے۔ ایم جی ایم ڈی ہندوستانی دیہاتوں کی زندگی، تاریخ اور اخلاقیات کے بارے میں جامع معلومات مرتب کرنے کی کوشش کرتا ہے اور اسے ورچوئل اور ریئل ٹائم آنے والوں کے لیے دستیاب کرانا چاہتا ہے۔ ایم جی ایم ڈی کے تحت، معلومات کو سات وسیع زمروں میں جمع کیا جاتا ہے جیسا کہ ذیل میں دیا گیا ہے۔

  • آرٹس اینڈ کرافٹس ولیج
  • ایکولوجیکلی اورینٹڈ ولیج
  • ہندوستان کی متنی اور صحیفائی (اسکرپچرل)روایات سے منسلک تعلیمی گاؤں
  • رامائن، مہابھارت اور/یا پرانی داستانوں اور اورل ایپکس سے منسلک ایپک ولیج
  • مقامی اور قومی تاریخ سے منسلک تاریخی گاؤں
  • آرکیٹیکچرل ہیریٹیج ولیج

کوئی دوسری خصوصیت جس کو نمایاں کرنے کی ضرورت ہو جیسے ماہی گیری گاؤں، باغبانی گاؤں، چرواہا گاؤں وغیرہ۔

یہ اطلاع ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں دی۔

*****

ش ح۔م م ۔ف ر

 (U: 1963)



(Release ID: 1983527) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Hindi