ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
‘‘ لچکدار اور ہمہ گیر بنیادی ڈھانچے کی مالی اعانت: پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپس (پی پی پیز ) کے رول ’’ کے موضوع پر ایک ضمنی تقریب کا انعقاد
Posted On:
06 DEC 2023 7:58PM by PIB Delhi
بھارتی حکومت کی ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت نے کولیشن فار ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفراسٹرکچر (سی ڈی آر آئی) کے ساتھ مل کر کواڈ کلائمیٹ ورکنگ گروپ ( کیو سی ڈبلیو جی ) کے اپنائے جانے کے ایک ایڈوپٹیشن پلر کے تحت ‘‘ لچکدار اور ہمہ گیر بنیادی ڈھانچے کی مالی اعانت: پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپس ( پی پی پیز ) کے رول ’’ کے موضوع پر 4 دسمبر ، 2023 ء کو دوبئی میں یو این ایف سی سی سی سی او پی 28 کے موقع پر انڈیا پویلین میں ایک ضمنی تقریب کا اہتمام کیا۔
مذکورہ پینل میں لچکدار اور ہمہ گیر بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کی مالی اعانت کے ایک وسیلے کے طور پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ( پی پی پیز) کی صلاحیت پر بحث و مباحثہ کیا گیا ۔ اس بات چیت میں لچک دار اور پائیداری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی مالی اعانت کے لیے پی پی پیز سے فائدہ اٹھانے سے منسلک چیلنجوں اور مواقع دونوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
سبھی کواڈ ملکوں کے اراکین پینل میں شامل ہوئے ، جن میں محترمہ کیٹ راجرز، اسسٹنٹ سکریٹری، ڈی ایف اے ٹی (آسٹریلیا) ، جاپان کی ماحولیات کی وزارت میں انٹر نیشنل کلائمیٹ چینج ایڈیپٹیشن پلاننگ کی ڈائریکٹر محترمہ آیوکو کوبایا کاوا ؛ بھارت کے ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت کی وزارت کی اقتصادی مشیر محترمہ راجسری رے ؛ یو ایس اے آئی ڈی کی سینئر کلائمیٹ فائنانس ایڈوائزر محترمہ جیکولین موسیتوا ؛ اور امریکہ کے یو ایس انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فائنانس کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب درشن پٹیل شامل ہیں ۔ متعلقہ کواڈ ممالک کے اراکین نے بذات خود پینل میں نمائندگی کی ۔ اس اجلاس کے نظامت کے فرائض سی ڈی آر آئی کی محترمہ الپنا ساہا نے انجام دیئے ۔
ضمنی تقریب نے پورے بھارت -بحرالکاہل خطے میں بنیادی ڈھانچے کی لچکداری کو اپنانے اور اسے فروغ دینے کے لیے پی پی پیز کے اہمیت کے حامل معاملات کو مشترک کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔ ڈیولپمنٹ فائنانس انسٹی ٹیوشنز ( ڈی ایف آئیز ) ، سرکاری اور نجی اداروں کے درمیان لچک داری کو بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششوں میں تعاون کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے، مذکورہ پینل نے پروجیکٹوں کے لیے بینک سے متعلق ضروری مدد فراہم کرنے پر زور دیا۔ اس طرح کے منصوبے خاص طور پر آب و ہوا میں تبدیلی کے خطرات سے منسلک غیر یقینی صورتِ حال میں، موسمیاتی اسکریننگ کے اسٹریٹجک نفاذ کے ذریعےنہ صرف مالیاتی منڈیوں میں اعتماد پیدا کرتے ہیں بلکہ بیمہ ، رسک شیئرنگ، اور ڈاٹا کی دستیابی سے متعلق چیلنجوں سے بھی نمٹتے ہیں ۔
آخر میں، پینل نے تمام متعلقہ فریقوں کے درمیان بیداری اور صلاحیت میں اضافے کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو اجاگر کیا۔ اس کے علاوہ ، انہوں نے پروگرام کے دوران ، زیر بحث کثیر جہتی چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کی خاطر علم کے اشتراک کے پلیٹ فارمز، شراکت داری اور تکنیکی معاونت کے پروگراموں کے ذریعے انجام دیئے جانے والے اہم کردار پر بھی زور دیا۔
*************
ش ح ۔ ش م ۔ ع ا
U. No. 1942
(Release ID: 1983421)
Visitor Counter : 58