ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایک ہزار 83 ریلوے اسٹیشنوں پر 1189 ’ایک اسٹیشن ایک پروڈکٹ‘ دکانیں شروع کی گئیں


اب تک، 41280 براہ راست مستفیدین نے ’ایک اسٹیشن ایک پروڈکٹ اسکیم‘ کے تحت دیے جا رہے مواقع کا فائدہ اٹھایا ہے

Posted On: 06 DEC 2023 4:08PM by PIB Delhi

ریلوے کی وزارت نے حکومت ہند کے ’ووکل فار لوکل‘ وژن کو فروغ دینے، مقامی اور ملک میں تیار مصنوعات  کو مکمل بازار دستیاب کرانے اور سماج کے حاشیہ بردار طبقوں کے لیے اضافی آمدنی کے مواقع پیدا کرنے کے مقصد سے ’’ایک اسٹیشن ایک پروڈکٹ‘‘ (او ایس او پی) اسکیم شروع کی ہے۔

اس اسکیم کا مقصد ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں پر  سامانوں کی فروخت کے مراکز قائم کرنے کے انتظام کے ذریعہ مقامی دستکاروں، کمہاروں، بنکروں/ ہینڈ لوم کاریگروں وغیرہ کو معاش کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔

مورخہ 30.11.2023 تک 1083 اسٹیشنوں پر 1189 ’ایک اسٹیشن ایک پروڈکٹ‘ آؤٹ لیٹ استعمال کرنے کے لیے شروع کیے گئے ہیں۔ یہ او ایس او پی آؤٹ لیٹ مقامی مستفیدین کو تقسیم کیے گئے ہیں، جس میں دیگر متعلقین کے ساتھ ساتھ 184 کاریگر، 630 دستکار، 147 بنکر، 202 زرعی/جنگلاتی پروڈیوسر وغیرہ شامل ہیں۔

مورخہ 30.11.2023 تک، 1083 اسٹیشنوں پر کل 1189 ’ایک اسٹیشن ایک پروڈکٹ‘ آؤٹ لیٹ کام کر رہے ہیں۔

اس اسکیم کا مقصد ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں پر سیلز آؤٹ لیٹ قائم کرنے کے انتظام کے ذریعے مقامی دستکاروں، کمہاروں، بنکروں/ہینڈ لوم کاریگروں، کرافٹس مین وغیرہ کو معاش کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔ اب تک کل 41280 براہ راست مستفیدین نے او ایس او پی اسکیم کے تحت  مہیا کرائے جا رہے متعدد مواقع کا فائدہ اٹھایا ہے۔

ہندوستانی ریلوے ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں پر او ایس او پی اسکیم کے کوریج کو بڑھانے کے لیے لگاتار کڑی محنت کر رہا ہے۔ اسی حوالے سے 30.11.2023 تک ملک کے 1083 اسٹیشنوں پر 1189 او ایس او پی سیلز آؤٹ لیٹ اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔

ریلوے اسٹیشنوں  کا فروغ اور ’ایک اسٹیشن ایک پروڈکٹ‘ سیلز آؤٹ لیٹ کو چلانے سمیت مسافروں کے لیے دیگر سہولیات کا انتظام عام طور پر پلان ہیڈ – 53 کسٹمر کی سہولیات کے تحت فراہم کیے جانے والے فنڈ سے ہوتا ہے۔

یہ جانکاری ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

*****

ش ح – ق ت – ن ا

U: 1905


(Release ID: 1983395) Visitor Counter : 78
Read this release in: Hindi , Punjabi , English