وزارت دفاع
چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے نئی دہلی میں کمبائنڈ لیڈرشپ کانکلیو کے پہلے اجلاس کے دوران سینئر فوجی افسران کے ساتھ بات چیت کی
جیو-اسٹریٹجک امور، قومی سلامتی، اتحاد اور دفاعی شعبے میں ’خود انحصاری‘ پر توجہ مرکوز کرنے کے مقصد کے ساتھ تین روزہ کانفرنس کا انعقاد
Posted On:
06 DEC 2023 5:02PM by PIB Delhi
چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انل چوہان نے آج 06 دسمبر، 2023 کو نئی دہلی میں کمبائنڈ لیڈرشپ کانکلیو کے پہلے اجلاس کی صدارت کی اور مسلح افواج کے سینئر فوجی افسران کے ساتھ بات چیت کی۔ اس دوران، فوجی سربراہ نے دورِ جدید میں جنگ اور قومی سلامتی کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
تین روزہ کانفرنس کے دوران جیو-اسٹریٹجک امور، قومی سلامتی اور دفاع، جدید عصری اور ابھرتی ہوئی سیکورٹی سے متعلق چنوتیوں اور دفاعی شعبے میں صلاحیت میں اضافہ کے لیے اتحاد و یکجہتی کے ساتھ ساتھ دفاع میں ’خود انحصاری‘ پر بھی توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ اس کانفرنس میں دفاعی صنعت سے متعلق شعبوں میں مشہور اور تجربہ کار معروف لوگ بھی شرکاء کے ساتھ صلاح و مشورہ کریں گے اور انہیں قومی اہمیت کے امور سے واقف کرائیں گے۔
اس کانفرنس کا مقصد تینوں افواج کے سینئر افسران کے لیے ایک ترقیاتی سرگرمی کے طور پر کام کرنا ہے، جو مسلح افواج کے اندر آپریشنل اور اسٹریٹجک دونوں ہی سطحوں پر تال میل بڑھانے کے مقصد سے علاقائی اور قومی سطح کے سیکورٹی ایشوز پر مرکوز ہے۔
اس پروگرام کے دوران چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے سربراہ، چیف آف اسٹاف کمیٹی (سی آئی ایس سی) لیفٹیننٹ جنرل جے پی میتھیو اور انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف ہیڈکوارٹر کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
*****
ش ح – ق ت – ن ا
U: 1901
(Release ID: 1983382)
Visitor Counter : 54