سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آندھرا پردیش میں پسماندہ ذاتوں کو مرکزی او بی سی فہرست میں شامل کرنا

Posted On: 06 DEC 2023 5:45PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی گئی کہ آندھرا پردیش کی ریاستی حکومت نے سستاکرنم، کلنگا ویسیا، سونڈی اور اروا ذاتوں کو مرکزی او بی سی فہرست میں شامل کرنے کے لیے اپنی سفارشات ارسال کر دی ہیں۔ او بی سی کی مرکزی فہرست میں نئی ذاتوں کو آئین کے آرٹیکل 342 اے کی دفعات کے مطابق شامل کیا جاتا ہے۔

******

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:1933


(Release ID: 1983348)
Read this release in: English , Hindi