سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

الیکٹرانک گاڑیوں کے لیے بیٹری سویپنگ پالیسی

Posted On: 06 DEC 2023 3:16PM by PIB Delhi

بیٹری سویپنگ الیکٹرک گاڑیوں کو چارج کرنے کا ایک متبادل ہے، جس میں ڈسچارج بیٹری کی جگہ چارج کی گئی بیٹری لگانا شامل ہے۔ بیٹری سویپنگ کا استعمال عام طور پر دو پہیہ اور تین پہیے والی گاڑیوں  جیسی چھوٹی بیٹری والی گاڑیوں کے لیے کیا جاتا ہے۔ ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی توسیع میں اس کے امکانی فوائد کو نیتی پالیسی نے  دوپہیہ اور تین پہیے والی گاڑیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بیٹری سویپنگ کے لیے ایک مسودہ پالیسی کا خاکہ تیار کرنے کے بارے میں فروری 2022 میں ایک بین وزارتی بات چیت کا اہتمام کیا تھا۔

حالانکہ، مجوزہ پالیسی ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے پہلے سے ہی نافذ ایف اے ایم ای اور پی ایل آئی جیسے کئی دیگر پالیسی سے متعلق اقدام میں سے ایک ہے۔ ہندوستان میں بیٹری سویپنگ پہلے سے ہی جاری ہے اور ملک میں ہر سال نئے سویپنگ اسٹیشن قائم کیے جا رہے ہیں۔ نیتی آیوگ بیٹری سویپنگ آپریٹروں، بیٹری بنانے والوں،  گاڑی کا او ای ایم، مالیاتی اداروں، سی ایس او، تھنک ٹینک اور دیگر  ماہرین کی نمائندگی کرنے والے متعلقین کے وسیع اسپیکٹرم کے ساتھ لگاتار بات چیت کر رہا ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کا بیٹری ایکو سسٹم ایک پیچیدہ شعبہ ہے، جس میں مختلف قسم کی ٹیکنالوجیز شامل ہیں جو ابھی بھی تیار ہو رہی ہیں۔ اس لیے یہ بھی ذہن میں رکھا جانا چاہیے کہ ہندوستان کا موجودہ بیٹری سویپنگ کا طریقہ عالمی سطح کے بہترین طریقوں کے مطابق ہے۔ بیٹری سویپنگ کے لیے ایک ایسی باشعور پالیسی بنانے کے لیے جو تکنیکی اختراعات پر  منفی اثر ڈالے بغیر الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دیتی ہو، کے سلسلے میں نیتی آیوگ، بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز،  محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی اور اس محکمہ کے دیگر متعلقین کے ساتھ پالیسی ساز مسودے پر تفصیلی صلاح و مشورہ کر رہا ہے۔

یہ جانکاری  سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے  راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

*****

ش ح – ق ت – ن ا

U: 1907

 

 



(Release ID: 1983337) Visitor Counter : 49


Read this release in: English , Hindi