وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

نئی دہلی میں ہند-جرمنی فوجی تعاون کے ذیلی گروپ کی میٹنگ کا 16واں ایڈیشن

Posted On: 06 DEC 2023 6:56PM by PIB Delhi

ہند-جرمنی فوجی تعاون کے ذیلی گروپ (ایم سی ایس جی) کی میٹنگ کا 16واں ایڈیشن نئی دہلی میں 06-05  دسمبر 2023 کو منعقد ہوا۔

    ہندوستان کی طرف سے اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت بریگیڈیئر وویک نارنگ، ڈپٹی اسسٹنٹ چیف آف انٹیگریٹڈ اسٹاف آئی ڈی سی (اے)، ایچ کیو آئی ڈی ایس، اور جرمنی کی طرف سے ڈپارٹمنٹ انٹرنیشنل کوآپریشن آرمڈ فورسز آفس کے ڈائریکٹر، کرنل (جی ایس) کرشچین شمت نے کی۔

     ملاقات دوستانہ، گرمجوشی اور خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ موجودہ دوطرفہ دفاعی تعاون کے میکانزم کے دائرہ کار میں نئے اقدامات اور جاری دفاعی مصروفیات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔

ہند-جرمنی فوجی تعاون کا ذیلی گروپ (ایم سی ایس جی) ہیڈ کوارٹرز، انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف، اور ڈپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل کوآپریشن آرمڈ فورسز کے درمیان اسٹریٹجک اور آپریشنل سطحوں پر باقاعدہ بات چیت کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا گیا ایک فورم ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ن ا

U: 1908

 



(Release ID: 1983326) Visitor Counter : 74


Read this release in: English , Hindi