امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کے درمیان ہم آہنگی

प्रविष्टि तिथि: 06 DEC 2023 4:12PM by PIB Delhi

آفات کے انتظام کی بنیادی ذمہ داری متعلقہ ریاستی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ مرکزی حکومت، جہاں بھی ضروری ہو، شدید نوعیت کی قدرتی آفات کے معاملات میں لاجسٹک اور مالی امداد فراہم کر کے ریاستی حکومتوں کی کوششوں کے لیے مدد فراہم کرتی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کی دفعہ 44 کے تحت تشکیل دی گئی تھی۔ فی الحال، آفات کے دوران فوری مدد فراہم کرنے کے لیے ملک میں رسک پروفائل کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی 16 بٹالین تعینات ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) خطرناک آفات کے حالات یا آفات میں ماہرانہ ردعمل فراہم کرنے کے لیے جدید ترین آلات سے لیس ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ پر قومی پالیسی کے مطابق، ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کو تشکیل دینا اور اس سے لیس کرنا متعلقہ ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ مرکزی حکومت ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کو متحرک کرنے اور انہیں قدرتی آفات سے نمٹنے کی مناسب صلاحیتوں سے لیس کرنے کے لیے ریاستی/یو ٹی حکومتوں کے ساتھ باقاعدگی سے بات چیت کرتی ہے۔ مرکزی حکومت نے ریاستی حکومتوں کے ساتھ قدرتی آفات سے متعلق امدادی سامان کی فہرست بھی ان کی سہولت کے لیے شیئر کی ہے جس میں ان کی ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کو نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے برابر لیس کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کے درمیان مناسب تال میل اور ہم آہنگی کے لیے مرکزی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اہم اقدامات درج ذیل ہیں:

 

  1. نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورسز (ایس ڈی آر ایف) کی ایک سالانہ کانفرنس کا انعقاد کرتی ہے جس میں دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈر بھی شامل ہوتے ہیں۔ یہ کانفرنس کسی بھی آفت کی صورت میں باہمی تعاون/ رابطہ کاری کے ذریعے امدادی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے بہترین طریقوں کا اشتراک کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
  2. وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں کے ریلیف کمشنروں اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹریوں کی ایک سالانہ کانفرنس کا اہتمام کرتی ہے تاکہ جنوب مغربی مانسون سے پہلے آفات یا مستقبل کی آفات کی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔
  • iii. نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) باقاعدگی سے فرضی مشقوں کا انعقاد کرتی ہے جس میں اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورسز (ایس ڈی آر ایف) اور دیگر اسٹیک ہولڈر شامل ہوتے ہیں۔ یہ فرضی مشقیں نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس فورسز (ایس ڈی آر ایف) کے درمیان مؤثر تال میل کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں۔
  • iv. نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کمیونٹی کی صلاحیتوں میں اضافے اور عوامی بیداری اور تیاری کے پروگراموں میں مسلسل مصروف ہے۔
  1. نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورسز (ایس ڈی آر ایف) کی استعداد کار بڑھانے کے لیے ضروری مدد فراہم کرتی ہے۔ حکومت ہند نے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے اہلکاروں اور ریاستی آفات سے نمٹنے والی فورسز (ایس ڈی آر ایف) سمیت دیگر اسٹیک ہولڈروں کو تربیت فراہم کرنے کے لیے ناگپور میں ایک انسٹی ٹیوٹ آف ایکسیلینس یعنی نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اکیڈمی قائم کی ہے۔ اس کے علاوہ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) بٹالین ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کے اہلکاروں کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مختلف کورسز میں تربیت دے رہی ہے۔
  • vi. آفات/ممکنہ آفات کی صورت حال کے پیش نظر، نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے افسران بھی ریاستی حکومتوں/مقامی انتظامیہ کے ذریعے منعقدہ کوآرڈینیشن میٹنگوں میں شرکت کرتے ہیں۔
  1. نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) ریاستوں/ یو ٹی کو ان کی ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی تربیت، سازوسامان اور تیاری کے بارے میں مشورہ بھی فراہم کرتی ہے۔

 

مرکزی حکومت نے اپنی مسلسل کوششوں کے ذریعے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاریوں میں نمایاں بہتری لائی ہے۔ مختلف سطحوں پر مربوط کوششوں سے قدرتی آفات سے نمٹنے کے نظام میں نمایاں بہتری آئی ہے اور ملک میں قدرتی آفات سے ہونے والے انسانی جانوں کے ضیاع میں نمایاں کمی آئی ہے۔

داخلہ امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب نتیانند رائے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بات کہی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

06-12-2023

U: 1920


(रिलीज़ आईडी: 1983304) आगंतुक पटल : 89
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil