وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہند اور اے ڈی بی  نے مدھیہ پردیش میں کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے کے لیے  175 ملین ڈالر کے قرض پر دستخط کیے


اس پروجیکٹ سے تقریباً 500 کلومیٹر ریاستی شاہراہوں کو اپرگریڈ کیا جائے گا اور بڑی ضلعی سڑکوں کو معیاری دو لین  کی سڑکیں بنایا جائے گا

نئی سڑکیں آب و ہوا اور آفات کا مقابلہ کرنے کے لئے ڈیزائن کی جائیں گی  اور جدید روڈ سیفٹی  کو اس معاملے میں ملحوظ رکھا جائے گا

Posted On: 06 DEC 2023 5:22PM by PIB Delhi

حکومت ہند اور  ایشیائی ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی  ) نے گزشتہ روز مدھیہ پردیش میں کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے  اور ریاست میں سڑکوں کو مضبوط بنانےکے لیے  175 ملین ڈالر کے قرض کے معاہدے پر دستخط کیے۔

کنیکٹیویٹی میں اضافہ اور مدھیہ پردیش روڈ نیٹ ورک پروجیکٹ  کو مضبوط بنانے کے لئے قرض کے معاہدے پر دستخط کرنے والوں میں وزارت خزانہ میں اقتصادی امور کے محکمے کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ جوہی مکھرجی اور اے ڈی بی کے انڈیا ریذیڈنٹ مشن کے کنٹری ڈائریکٹر تاکیو کونیشی  شامل تھے۔

قرض کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد، محترمہ مکھرجی نے کہا کہ یہ پروجیکٹ مدھیہ پردیش میں متوازن اقتصادی ترقی  کے لئے 14 اضلاع میں ریاستی سڑکوں کے نیٹ ورک میں کنکٹیوٹی میں اضافہ کرے گا۔

جناب کونیشی نے کہا  ’’سال 2002 سے، اے ڈی بی  نے مدھیہ پردیش میں سڑک ڈیولپمنٹ میں مدد کی ہے جس کے نتیجے میں 9,000 کلومیٹر  کی ریاستی شاہراہوں اور اہم ضلعی سڑکوں کو اپ گریڈ  کیا گیا ہے ۔ یہ پروجیکٹ ان کوششوں کو جاری رکھے گا اور دیہی علاقوں کو ترقی کے مراکز اور صنعتی راہداریوں سے جوڑ دے گا اور ایسی سڑکیں قائم کرے گا جو بہتر، محفوظ اور آب و ہوا کو برداشت کرسکتی ہوں ۔‘‘

یہ پروجیکٹ تقریباً 500 کلومیٹر ریاستی شاہراہوں اور اہم ضلعی سڑکوں کو معیاری دو لین والی خصوصیت کے ساتھ  اپ گریڈ کرے گا۔ یہ سڑکیں آب و ہوا اور آفات سے بچنے والے ڈیزائن، جدید روڈ سیفٹی عناصر، اور سہولیات کو شامل کریں گی جو بوڑھوں، خواتین، بچوں اور معذور افراد کی ضروریات کو پورا کریں گی۔

اے ڈی بی مدھیہ پردیش روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (ایم پی آر ڈی سی ) کی صلاحیت کو موسمیاتی تبدیلی کے موافقت اور تخفیف، آفات کی لچک، اور سڑک کے نیٹ ورک کی منصوبہ بندی اور انتظام میں سڑک کی حفاظت  کی صلاحیت پیدا کرے گا۔ اس منصوبے سے سڑکوں کی تعمیر میں گرین ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ انفراسٹرکچر قائم کرنے کے لیے حکمت عملی اور منصوبے تیار کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ پروجیکٹ ایم پی آر ڈی سی کو صنفی مساوات اور سماجی شمولیت کی حکمت عملی بنانے میں مدد کرے گا اور خواتین طالب علموں کو سڑک کے شعبے میں کام کرنے کی طرف راغب کرنے کے لیے ایک انٹرن شپ پروگرام قائم کرے گا۔ یہ سڑک کی حفاظت سے متعلق بیداری کو فروغ دینے کے لیے خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کو شامل کرے گا۔ یہ پروجیکٹ خواتین اور لڑکیوں کے لیے ذریعہ معاش اور کاروباری تربیت کے پروگرام بھی منعقد کرے گا اور سڑک کے کنارے کم از کم دو بازار تعمیر کرے گا۔

************

ش ح۔ اگ    ۔ م  ص

 (U: 1891 )


(Release ID: 1983290) Visitor Counter : 69


Read this release in: English , Hindi