الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

گجرات کے سانند میں مائکرون کا سیمی کنڈکٹر پروجیکٹ تیز رفتاری سے  جاری ہے

Posted On: 06 DEC 2023 4:35PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے جون 2023 میں  22516 کروڑ روپے (2.75  ارب  ڈالر) کی سرمایہ کاری کے ساتھ، ہندوستان میں ایک سیمی کنڈکٹر یونٹ قائم کرنے کے لئے، مائکرون کی تجویز کو منظوری دی تھی، جو  برابری  کی بنیاد پر 50 فیصد مالی امداد فراہم کرتی ہے۔  گجرات کے سنندمیں یونٹ کی گراؤنڈ بریکنگ، ستمبر 2023 میں 3 ماہ کے اندر کی گئی تھی۔

یونٹ کی تعمیر زوروشور سے جاری ہے اور اس کے تقریباً 12 ماہ میں مکمل ہونے کی امید ہے۔ اس یونٹ میں تیار کردہ میموری اور اسٹوریج کی مصنوعات، ملکی کھپت کو پورا کریں گی اور عالمی سطح پر برآمد کی جائیں گی۔

اس یونٹ سے اگلے 5 سالوں میں، 5 ہزار براہ راست اور 15 ہزار بالواسطہ ملازمت کے مواقع پیدا ہونے کی امید ہے۔ انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن، حکومت گجرات اور مائیکرون، تقریباً 10 ہزار انجینئروں کو تربیت دینے کے لیے اکیڈمی کے ساتھ قریبی تعاون کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

30 سے زیادہ گیسیں، کیمیکل، آلات، سبسٹریٹ مینوفیکچرنگ اور دیگر ذیلی صنعتیں، گجرات میں سہولیات کے قیام کے لیے  تبادلہ خیال  کے مختلف مراحل میں ہیں۔

پروجیکٹ کے سنگ میل کو بروقت پورا کرنے اور مراعات کی تقسیم کے لیے،آج مائیکرون، انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن اور حکومت گجرات کے درمیان معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

مائیکرون کے سینئر نائب صدر جناب گروشرن سنگھ نے فوری اور مسلسل مدد فراہم کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور مرکز اور ریاستی حکومت کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر جناب اشونی وشنو نے حکومت گجرات، حکومت ہند اور صنعت کے درمیان تال میل کی ستائش کی۔ انہوں نے ہندوستان میں سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کی ترقی کے لئے، مکمل عزم اور سہولت فراہم کرنے کا یقین دلایا۔

گجرات کے وزیراعلی جناب بھوپیندر پٹیل نے شراکت کیا کہ اس پروجیکٹ میں ترقی کی تیز رفتاری کا پوری دنیا میں چرچا ہو رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح-اع - ق ر)

U-1890



(Release ID: 1983285) Visitor Counter : 46


Read this release in: Kannada , English , Hindi