تعاون کی وزارت
کوآپریٹو سیکٹر سے متعلق ڈھانچہ جاتی مسائل
Posted On:
06 DEC 2023 4:15PM by PIB Delhi
امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ملک میں کوآپریٹو سوسائٹیز کے تقریباً 30 کروڑ ممبران ہیں اور یہ کوآپریٹیو ادارےتقریباً 30 متنوع شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔ کسی ایک مطالعہ کے لیے زمینی حقائق کو گرفت میں لینا اور پورے سیکٹر پر محیط پالیسی اقدامات تجویز کرنا مشکل ہے۔ متعلقہ شعبوں کے بنیادی ڈھانچہ جاتی مسائل کو حل کرنے کے لیے، امدادباہمی کی وزارت نے 03 نیشنل کوآپریٹو سوسائٹیز کو 07 مختلف مطالعات کی ذمہ داری سونپی ہے۔ یہ نیشنل کوآپریٹو سوسائٹیاں اپنے اپنے شعبوں میں قومی سطح پر اپیکس سوسائٹی کے طور پر نمائندگی کر رہی ہیں۔ مطالعات کی فیڈریشن وار فہرست کو ضمیمہ-اے (Annexure-A) کے طور پر منسلک کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ امدادباہمی کی وزارت نے ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیز ایکٹ، 2002 ( ترمیم شدہ) کے شیڈول-II میں شامل تمام 19 قومی کوآپریٹو سوسائٹیوں سے بھی درخواست کی ہے، جو قومی سطح پر متعلقہ شعبوں کی نمائندگی کرتی ہیں، کہ وہ اپنی کاروباری منصوبے کی توسیع کے لیے پروفیشنل اسٹڈیز کا انعقاد کریں اور ایم ایس سی ایس ایکٹ 2002 کی دفعہ -24 کی تعمیل کو یقینی بنائیں جس کے لئے امدادباہمی کی وزارت کے ذریعہ مالی امداد فراہم کرائی جائے گی ۔
"سہکار سے سمردھی" کے وژن کو حاصل کرنے کے لیے امدادباہمی کی وزارت نے اپنی تشکیل کے بعد سے یعنی 06 جولائی 2021 سےحکومت ہند کی مختلف وزارتوں/ محکموں، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں، نیشنل کوآپریٹو فیڈریشنوں، آئینی اورغیرآئینی ادارے مثلاً نابارڈ ، این ڈی ڈی بی، این سی ڈی سی ، این ایف ڈی بی، وغیرہ کے مشورے سے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ اس طرح کے اقدامات اور اب تک کی گئی پیشرفت کی تفصیلات ضمیمہ بی (Annexure- B.) کے طور پر منسلک ہیں۔
************
ش ح۔ اگ ۔ م ص
(U: 1887 )
(Release ID: 1983259)
Visitor Counter : 62