تعاون کی وزارت
جی ای ایم پورٹل
Posted On:
06 DEC 2023 4:23PM by PIB Delhi
امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ یہ وزارت ایک کثیر جہتی نقطہ نظر کے ذریعے جی ای ایم پر خریدار کے طور پر کوآپریٹو سوسائٹیوں کے رجسٹریشن کے عمل کو فعال طور پر فروغ دے رہی ہے اور ہموار کر رہی ہے۔ تمام متعلقین بشمول جی ای ایم اتھارٹیز، نیشنل کوآپریٹو یونین آف انڈیا (این سی یو آئی)، کوآپریٹو سوسائٹیز کے مرکزی اور ریاستی رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیوں کے ہموار رجسٹریشن اور آن بورڈنگ کی حوصلہ افزائی کرنے اور یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہے ہیں۔ چند اقدامات درج ذیل ہیں-
- مختلف ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں متعلقین کے ساتھ جی ای ایم اور این سی یو آئی کے فزیکل اور آن لائن تربیتی سیشنوں میں فوکسڈ ایڈوکیسی ، آؤٹ ریچ، بیداری پیداکرنے کے اقدامات کے علاوہ کوآپریٹو سوسائٹیوں کو آن بورڈنگ سپورٹ کے لیے وقف شدہ ہیلپ ڈیسک کا قیام۔
- جی ای ایم اور این سی یو آئی نوڈل افسروں کے رابطہ کی تفصیلات کے ساتھ ریاست وار فہرست خریداروں کے رجسٹریشن، سپورٹ اور ٹریننگ میکانزم/ مواد کے لیے کوآپریٹو سوسائٹیز کے ساتھ آر سی ایس کے ذریعہ شیئر کی گئی ہے۔
- تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے آر سی ایس کو ایڈوائزری جاری کی گئی ہے اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بھی درخواست کی گئی ہے کہ کوآپریٹیو کو آن بورڈنگ کے لیے حوصلہ افزائی کی جائے۔
جی ای ایم کے ذریعے خریداری سے کوآپریٹو سوسائٹیوں کو 67 لاکھ سے زیادہ دکانداروں سے ایک کھلے اور شفاف عمل کے ذریعے مسابقتی قیمتیں حاصل کرنے کا موقع ملے گا، اس طرح ان سوسائٹیوں کے اراکین کو معاشی طور پر فائدہ پہنچے گا۔ جی ای ایم سے متعلق معیاری طریقہ کار پر عمل کرنے سے خریداری کے وقت اور انتظامی بوجھ میں کمی آئے گی۔ اس سے شفافیت میں اضافہ ہوگا اور کوآپریٹیو کی ساکھ بھی بڑھے گی۔
جی ای ایم پر خریدار کے طور پر کوآپریٹو سوسائیٹیوں کی آن بورڈنگ مرحلہ وار طریقے سے عمل میں لائی جا رہی ہے۔ پہلے مرحلے میں، 618 کوآپریٹو سوسائٹیز/کوآپریٹو بینک کو، جن کے ٹرن اوور/ تازہ ترین آڈٹ شدہ مالیاتی اسٹیٹمنٹ کے مطابق 100 کروڑ روپے سے زیادہ ہیں اور 'اے' گریڈ آڈٹ ریٹنگ (جہاں بھی قابل اطلاق ہو)، جی ای ایم پر آن بورڈنگ کے لیے شناخت کیا گیا ہے۔ 15 نومبر 2023 تک، 559 کوآپریٹو سوسائٹیز کو جی ای ایم پورٹل پر خریدار کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
************
ش ح۔ اگ ۔ م ص
(U: 1886 )
(Release ID: 1983248)
Visitor Counter : 75