وزارات ثقافت
‘گجرات کے گربا’ کو یونیسکو نے ایک بیش بہا ثقافتی ورثہ قرار دیا ہے
بھارت کے آئی ایچ سی کے 15ویں عنصر کو اِس فہرست میں شامل کیا جا رہا ہے
گجرات حکومت اس سنگ میل کا جشن منانے کے لئے سبھی اضلاع میں مخصوص طور پر تیار کردہ کئی ‘گربا’ تقریبات کا انعقاد کر رہی ہے
Posted On:
06 DEC 2023 4:36PM by PIB Delhi
‘گجرات کے گربا’ کو یونیسکو کی جانب سے بنی نوع انسان کی نا قابل لمس ثقافتی ورثے کی نمائندہ فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ اسے نا قابل لمس بیش بہا ثقافتی وراثت کے تحفظ سے متعلق 2003 کے کنونشن کے تحت بوٹسوانا میں کسانے کے مقام پر 5 سے 9 دسمبر 2023 تک منعقد ہونے والی نا قابل لمس ثقافتی وراثت کے تحفظ سے متعلق بین حکومتی کمیٹی کے 18ویں اجلاس کے دوران اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
گجرات کا گربا اس فہرست میں شامل ہونے والا ہندوستان کا 15 واں آئی ایچ سی عنصر ہے۔ اِس اقدام سے ایک متحد کرنے والی قوت کے طور پر گربا کا اہم کردار اجاگر ہوتا ہے، جو سماجی اور صنفی لحاظ سے بر مبنی شمولیت کو فروغ دیتا ہے۔گربا، رقص کی شکل کے طور پر ، رسمی اور عقیدتی جڑوں میں گہرائی سے پیوست ہے۔ جس میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں ۔ گربا برادریوں کو اکٹھا کرنے والی ایک متحرک زندہ و جاوید روایت کے طور پر پروان چڑھ رہا ہے۔
شمال مشرقی خطہ کے ثقافت، سیاحت اور ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ یہ اندراج وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہماری مالا مال ثقافت، روایات اور وراثت کو دنیا کے سامنےاُجاگر کرنے کی حکومت کی انتھک کوششوں کا ثبوت ہے۔
2003 کنونشن کے قدروقیمت متعین کرنے والے ادارے نے اس سال اپنی رپورٹ میں، ہندوستان کے غیر معمولی معاون مواد کے ساتھ اس کے ڈوزیئر کے لیے اور ایک ایسے عنصر کو نامزد کرنے کے لیے اس کی تعریف کی، جو کثرت میں وحد ت کو فروغ دیتا ہے اور متنوع برادریوں کے ما بین سماجی مساوات کو پروان چڑھاتا ہے۔ گجرات کے ایک غیر محسوس ثقافتی ورثے کے عنصر کو شامل کرنے سے متعلق یونیسکو کا یہ اعتراف، گربا اس کی عالمی نمائش اور مستند جوہر کو نمایاں طور پر بلند کرے گا۔
کئی رکن ممالک نے اس حصولیابی پر ہندوستان کو مبارکباد دی۔ اس شاندار موقع کا جشن منانے کے لیے، انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز یعنی ثقافتی تعلقات سے متعلق بھارتی کونسل -آئی سی سی آر کے 8 رقاصوں کے ایک گروپ نے اُس میٹنگ کے مقام پر گربا رقص کا مظاہرہ کیا۔ ہندوستان میں، گجرات سرکار اس سنگ میل اور اہم کامیابی کا جشن منانے کے لیے گجرات کے تمام اضلاع میں خاص طور پر تیار کردہ کئی ‘گربا ’تقریبات کا انعقاد کر رہی ہے۔
یونیسکو 2003 کنونشن کے تحت فہرست سازی کے طریقہ کار کا مقصد، بیش بہا غیر محسوس ثقافتی ورثے کی عام نمائش کو بڑھانا، اس کی اہمیت کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینا اور ثقافتی تنوع کا احترام کرنے والے مکالمے کو فروغ دینا ہے۔ ہندوستان کو 4 سال کی مدت کے لیے 2022 میں آئی ایچ سی 2003 کنونشن کی 24 رکنی بین حکومتی کمیٹی (آئی جی سی) کا رکن منتخب کیا گیا تھا۔
ہندوستان کے ساتھ ساتھ، اس سال کی بین حکومتی کمیٹی (آئی جی سی)، انگولا، بنگلہ دیش، بوٹسوانا، برازیل، برکینا فاسو، آئیوری کوسٹ، ایتھوپیا، جرمنی، ملیشیاء، موریطانیہ، مراکش، پاناما، پیراگوئے، پیرو، جمہوریہ کوریا ، روانڈا، سعودی عرب، سلوواکیہ، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، ازبکستان اور ویتنام پر مشتمل ہے۔
***
ش ح۔ ع م ۔ ک ا
(Release ID: 1983246)
Visitor Counter : 108