سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹول کلکشن کے لئے فارمولہ

Posted On: 06 DEC 2023 3:17PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں  کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ یوزرفیس کی شرحوں کا حساب پبلک فنڈڈ فیس پلازوں (ای پی سی/ایچ اے ایم/ بی او ٹی – سالانہ شرح) کے سلسلے میں  نیشنل ہائی ویز فیس (شرحوں کا تعین اور وصولی) رولز، 2008 اور اس وقت کے قابل اطلاق فیس کے قواعد اور بی او ٹی (ٹول)  فیس پلازہ کے لیے رعایتی معاہدے کی فراہمی کے مطابق کیا جاتا ہے۔

قومی شاہراہوں کی فیس (شرحوں کا تعین اور وصولی ) رولز، 2008 کے ضابطوں کے مطابق، چار یا زیادہ لین والی قومی شاہراہ کے کسی حصے کے استعمال کے لیے فیس کی شرح ایک سال کےلئے ایسے حصے کی لمبائی اور بنیادی شرحوں کی پیداوار ہوگی۔ سال   08-2007 کے لیے فی کلومیٹر فیس کی بنیادی شرح (روپے میں) درج  ذیل ہے: -

 

گاڑی کی قسم

فیس کی بنیادی شرح فی کلومیٹر (روپے میں)

کار، جیپ، وین یا ہلکی موٹر وہیکل

0.65

ہلکی کمرشل گاڑی، ہلکی سامان ڈھونے والی  گاڑی یا منی بس

1.05

بس یا ٹرک (دو ایکسل)

2.20

تین ایکسل کمرشل گاڑیاں

2.40

بھاری تعمیراتی مشینری(  ایچ سی ایم)   ارتھ موونگ ایکوئپمنٹ ((ای ایم ای) یا ملٹی ایکسل وہیکل (ایم اے وی (چار سے چھ ایکسل

3.45

بڑی گاڑیاں (سات یا زیادہ ایکسل)

4.20

 

 

فی کلومیٹر یوزر فیس کی ان  شرحوں پر موجودہ فیس کے قواعد کے مطابق یکم اپریل سے لاگو ہو کر ہر سال نظر ثانی کی جاتی ہیں۔

ایکسپریس وے کے استعمال کے لیے فیس کی شرح چار یا زیادہ لین والی قومی شاہراہ کے کسی حصے کے استعمال کے لیے فیس کی شرح کا 1.25 گنا   ہوگی۔

پیوڈ شولڈرس  کے ساتھ دو لین یا اس سے زیادہ والی لیکن چار لین سے کم والی قومی شاہراہ جس کو تین میٹر یا اس سے زیادہ چوڑا کرکے کافی بہتر بنایا گیا ہو، کے معاملے میں قومی شاہراہ کی چار یا اس سے زیادہ لین کے حصے کے استعمال کے لئے فیس کا ساٹھ فیصد ہوگی ۔

موجودہ قواعد کے مطابق نیشنل ہائی وے فیس پلازوں میں پبلک کیریئرز کو کوئی چھوٹ نہیں ہے۔ مکینیکل/سیکیورٹی گاڑیاں جو بعض معززین کو لانے لے جانے کے لئے استعمال ہوتی ہیں اور بعض افسران   کی طرف سے سرکاری مقصد کے لیے استعمال کی جانے والی گاڑیوں کو قومی شاہراہوں کی فیس (شرحوں کا تعین اور وصولی) رولز، 2008 کے تحت استثنیٰ حاصل ہے۔

این ایچ اے آئی نے نیشنل الیکٹرانک ٹول (فاسٹ ٹیگ) کلیکشن پروگرام کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے ایک مطالعہ کیا ہے۔ مطالعہ کی رپورٹ نے فاسٹ ٹیگ کے متعارف ہونے کے بعد بہتر آپریشنل کارکردگی، ایندھن کی بچت، تھرو پٹ بڑھانے، آمدنی میں اضافے کے ساتھ ساتھ کئی غیر محسوس فوائد کے بارے میں بصیرت فراہم کی ہے۔

پبلک فنڈڈ فیس پلازوں (ای پی سی/ایچ اے ایم/ بی او ٹی – سالانہ شرح)    کے سلسلے میں صارف کی فیس کی وصولی، معاہدے میں طے شدہ شرائط کے مطابق، ایجنسی کی طرف سے ٹول اکاؤنٹ میں جمع کی جاتی ہے جسے ہندوستان کے کنسولیڈیٹڈ فنڈز میں منتقل کیا جاتا ہے۔

بی او ٹی /او ایم ٹی / ٹی او ٹی  مراعات یافتہ فیس پلازوں کے معاملے  میں فیس کی وصولی کو مراعات یافتہ   اپنے پاس ہی رکھتا ہے۔

************

ش ح۔ ا گ    ۔ م  ص

 (U: 1875 )


(Release ID: 1983229)
Read this release in: English , Hindi