صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

آیوشمان بھَو مہم کی  صورت حال  پر تازہ ترین معلومات


9.96 لاکھ ہیلتھ میلوں کا انعقاد کیا گیا جہاں 468.81 لاکھ لوگوں نے مفت ادویات حاصل کیں،372.61 لاکھ لوگوں نے مفت تشخیصی خدمات حاصل کیں اور 1377.06 لاکھ لوگوں کی 7 قسم کی اسکریننگ کی گئی

سی ایچ سی  26793ہیلتھ میلوں میں 26675 بڑی سرجریز اور 94433 چھوٹی سرجریز مکمل ہوئیں

آیوشمان ایپ یقینی بناتی ہے کہ آیوشمان کارڈ بنانے کے لیے کوئی بھی موبائل فون استعمال کیا جا سکتا ہے

Posted On: 05 DEC 2023 5:28PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر۔ بھارتی پروین پوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہےکہ آیوشمان بھاو مہم 13 ستمبر 2023 کو عزت مآب صدر جمہوریہ ہند کی طرف سے شروع کی گئی تھی۔ آیوشمان بھاو مہم ہر گاؤں/ قصبے میں صحت کی  مخصوص دیکھ بھال کی خدمات میں  سو فیصد عمل درآمد  کا تصور پیش  کرتی ہے جو عزت مآب وزیر اعظم کے آخری میل تک رسائی،معاشرے کے ہر فرد کے لیے صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو یقینی بنانے کے عزم کے مطابق ہے۔ ‘آیوشمان بھَو’  مہم میں درج ذیل  پروگرام  شامل ہیں:

’آیوشمان – آپ کے دوار 3.0‘ میں انفرادی سطح پر آیوشمان کارڈ کی سو فیصد تک تکمیل  حاصل کرنا، آیوشمان کارڈز کو مزید ڈیلیوری کے مقصد سے فیلڈ لیول ورکرز کے لئے  پرنٹ کرنا اور ان کے درمیان تقسیم کرنا، اور ملک گیر آیوشمان کارڈ ڈیلیوری مہم شروع کرنا شامل ہے۔ اس مہم میں صحت، پنچایتی راج، اور دیہی ترقی کے محکموں کے ساتھ تعاون شامل ہے، جس میں آشا کارکنوں، صف اول کے کارکنوں  (ایف ایل ڈبلیوز) اور  خود امدادی گروپوں (سیلف ہیلپ گروپس)  کا تعاون حاصل کرنا ہے۔

اہم سرگرمیوں میں شامل ہیں:

  1. ریاست کے لحاظ سے مستفید ہونے والے افراد کے لئے ڈیٹا بیس کی تیاری
  2. سو فیصد عمل درآمد  کے اہداف کا تعین کرنا
  3. فائدہ اٹھانے والوں کے نام شائع کرنا
  4. کارڈ بنانے کے لیے صف اول کے کارکنوں(  ایف ایل ڈبلیوز) اور فیئر پرائس شاپس (ایف پی ایس) کو شامل کرنا، اور
  5. بڑے پیمانے پر آئی ای سی مہم چلانا۔

قومی  صحت  اتھارٹی( این ایچ اے ) نے آیوشمان بھا مہم کے ایک حصے کے طور پر 17 ستمبر 2023 کو آیوشمان آپکے دواراے اے ڈی (3.0) شروع کیا ہے، جس میں آیوشمان ایپ کے ذریعے مستفید ہونے والوں کے لیے خود کی تصدیق کی خصوصیت کو فعال کیا گیا ہے۔ اینڈرائیڈ پر مبنی ‘آیوشمان ایپ’  نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے لانچ کی گئی ہے، جسے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے اور تصدیق کے مختلف طریقے یعنی آیوشمان کارڈ بنانے کے لیے چہرے کی اتھارٹی، آئی آر آئی ایس، او ٹی پی اور فنگر پرنٹ فراہم کیے گئے ہیں ۔  اس طریقہ کار کے ذریعہ یہ یقینی بنایا جاتا ہے کہ آیوشمان کارڈ بنانے کے لیے کسی بھی موبائل ڈیوائس کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

17 ستمبر 2023 سے آیوشمان آروگیہ مندر (سابقہ  اے بی- ایچ ڈبلیو سیز) میں منعقد ہونے والے اے بی- ایچ ڈبلیو سیز  ہیلتھ میلے، صحت کی خدمات، بیداری اور کمیونٹی کی شمولیت کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اہداف میں جلد تشخیص، بیداری پیدا کرنا، ہیلتھ آئی ڈی کے اجراء میں خامیوں  کو ختم کرنا، آبادی پر مبنی اسکریننگ، معمول کے ٹیکہ کاری کے پروگرام، اور پی ایم- جے اے وائی استفادہ کنندگان کے لیے  اس سے آگے کی کارروائی شامل ہیں۔مجموعی طور پر 9.96 لاکھ صحت میلوں کا اہتمام کیا گیا ہے ، ان میلوں میں حصہ لینے والوں کی کل تعداد کل 705.69 لاکھ، تندرستی/یوگا/میڈیٹیشن سیشن میں 6.81 لاکھ ہے، مفت ادویات حاصل کرنے والوں کی تعداد 468.81 لاکھ ہے۔ مفت تشخیصی خدمات حاصل کرنے والے لوگوں کی تعداد 372.61 لاکھ ہے اور7 قسم کی کی جانے والی  اسکریننگ کی کل تعداد 1377.06 لاکھ ہے۔

میڈیکل کالجز کی طرف سے کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز(سی ایچ سیز) میں ہفتہ وار ہیلتھ میلے کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے، تاکہ دیکھ بھال کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے ہر بلاک پر ماہرین کی خدمات تک رسائی کو یقینی بنایا جا سکے جیسا کہ پرسوتی اور امراض نسواں (گائناکالوجی)، بچوں کے امراض کاعلاج( پیڈیاٹرکس) سرجری،ای این ٹی ، آنکھ اور نفسیاتی وغیرہ۔  17 ستمبر سے اب تک کل 26793سی ایچ سی صحت میلوں کے انعقاد  کی اطلاع  ہے، رجسٹرڈ مریضوں کی کل تعداد 110.64 لاکھ ہے، خصوصی او پی ڈی سے مشورہ کرنے والے مریضوں کی تعداد 34.59 لاکھ ہے، بڑی سرجریوں کی تعداد 26675 ہے اور چھوٹی سرجریوں کی تعداد 94433 ہے۔

آیوشمان بھَو مہم کے  کام کاج سے متعلق  رہنما خطوط کے مطابق،  صف اول کے کارکنوں فرنٹ لائن ورکرز(ایف ایل ڈبلیوز) کو آیوشمان آپکے دوار 3.0 کے تحت آیوشمان کارڈ بنانے کے لیے نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کی طرف سے ترغیب دی جاتی ہے۔ مزید یہ کہ آیوشمان میلوں کے انعقاد کے لیے  غیر وابستہ  فنڈز کا استعمال کیا جاتا ہے۔ مزید برآں، ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے پنچایتی راج اداروں (پی آر آئیز) / شہری  بلدیاتی ادارے  (یو ایل بیز) / مقامی این جی اوز/ کارپوریٹ سماجی ذمہ داریاں (سی ایس آر فنڈز)/ ممبران پارلیمنٹ لوکل ایریا ڈیولپمنٹ اسکیم (ایم پی ایل اے ڈی ایس) فنڈز وغیرہ کے ذریعے اضافی وسائل جمع  کئے جاتے ہیں۔

آیوشمان کارڈ (پی ایم جے اے وائی کارڈ) اور اے بی ایچ اے شناختی کارڈ کی تفصیلات جوآیوشمان بھَو مہم کے تحت جاری کی گئی ہیں جیسا کہ 28.11.2023 کو اطلاع دی گئی ہے، ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔

ضمیمہ

آیوشمان بھَو مہم کے دوران بنائے گئے آیوشمان کارڈز اور اے بی ایچ اے کارڈز کی ریاست وار تفصیلات

نمبرشمار

ریاست کا نام

 تیار کئے گئے آیوشمان کارڈ

تیار کی گئی اے بی ایچ اے آئی ڈی

1

انڈمان اور نکوبار جزائر

3352

5740

2

آندھرا پردیش

2008598

560016

3

اروناچل پردیش

21593

68014

4

آسام

103400

126227

5

بہار

272901

206388

6

چندی گڑھ

6099

17234

7

چھتیس گڑھ

57645

43790

8

دہلی

0

214137

9

گوا

22297

57666

10

گجرات

1809370

4099525

11

ہریانہ

1075026

708019

12

ہماچل پردیش

23238

2172385

13

جموں و کشمیر

42793

1149192

14

جھارکھنڈ

242603

125661

15

کرناٹک

847673

662106

16

کیرالہ

226056

651869

17

لداخ

38020

12935

18

لکشدیپ

483

8611

19

مدھیہ پردیش

148903

584558

20

مہاراشٹر

6645039

5069269

21

منی پور

2068

11837

22

میگھالیہ

23938

92599

23

میزورم

25969

49313

24

ناگالینڈ

28272

25859

25

اوڈیشہ

0

433099

26

پڈوچیری

13276

56038

27

پنجاب

207775

1999674

28

راجستھان

16096

888450

29

سکم

2816

36249

30

تمل ناڈو

380680

761101

31

تلنگانہ

970030

3609511

32

ڈی ڈی اور ڈی این ایچ

457

7173

33

تریپورہ

24997

16181

34

اتر پردیش

14578010

554235

35

اتراکھنڈ

154558

10314553

36

مغربی بنگال

0

178063

 

کل

30024031

35577277

*************

 

ش ح۔ س ب۔ رض

U. No.1863



(Release ID: 1982975) Visitor Counter : 44


Read this release in: English