عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
معذورافراد کے بین الاقوامی دن کے موقع پر آئیگوٹ پر رسائی وجٹ کا آغاز کیا گیا
Posted On:
05 DEC 2023 6:28PM by PIB Delhi
تین دسمبر 2023 کو معذورافراد کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ایک نیا رسائی وجٹ، آئیگوٹ کرم یوگی پلیٹ فارم پر شروع کیاگیا ہے۔یہ پلیٹ فارم پورے سرکاری منظرنامے میں آموزش کاروں کوآئیگوٹ پلیٹ فارم مہیا کرانے کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے۔یہ وجٹ فی الحال اسکرین ریڈر، اسمارٹ کنٹراسٹ، ٹیکسٹ اسپیسنگ، ڈسلیکسیا کے لیے سازگار،تمام ترلوگوں کو فائدہ پہنچانے، پوز اینیمیشن اورپیج اسٹرکچر جیسی صارف کے لیے سازگار خصوصیات کی پیش کش کرتا ہے۔
آئیگوٹ رسائی وجٹ پی ڈبلیو ڈی آموزش کاروں کو نہ صرف بااختیار بناتا ہے بلکہ انہیں سمت تلاش کرنے اور کنٹینٹ میں سرگرم رکھنے کا بھی اہل بناتا ہے۔نیز سبھی کے لیے شمولیت والے اور مساویانہ آموزش تجربے والا پلیٹ فارم تشکیل دینے کی بھی عکاسی کرتا ہے۔
آئیگوٹ کرم یوگی (https://igotkarmayogi.gov.in/) ایک جامع آن لائن آموزش پورٹل ہے جس سے سرکاری افسران کو اپنی صلاحیت سازی کے سفر میں رہنمائی حاصل ہوتی ہے۔ان پورٹل پرآن لائن آموزش ،صلاحیت کے بندوبست، کریرمینجمنٹ، مباحثوں، تقریبات اورنیٹ ورکنگ کے لیے 6مراکز موجود ہیں۔سرکاری منظرنامے سے تعلق رکھنے والے 27 لاکھ سے زیادہ آموزش کارفی الحال آئیگوٹ پلیٹ فارم پر درج ہیں، جنہیں 818 کورسز تک رسائی حاصل ہے۔
******
ش ح ۔ ا س ۔ج ا
U. No.1857
(Release ID: 1982963)
Visitor Counter : 91