سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایس اینڈ ٹی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی کی پہل پر شروع کی گئیں ‘‘ اٹل ٹنکرنگ لیبز’’، اسکول کے بچوں کے لیے یکسرتبدیلی لانے والی ثابت ہوئی


‘‘اٹل ٹنکرنگ لیبز’’، اٹل انکیوبیشن مراکز اور اٹل کمیونٹی انوویشن مراکز سے اسٹارٹ اپس اور اختراع کاروں کو مدد دینے کے ساتھ ساتھ اسکول کے بچوں میں اختراعی سوچ پیدا ہورہی ہے

نوجوان ذہن سائنس و ٹیکنالوجی اور اختراع کے ساتھ بھارت کے مستقبل کی ترقی کو آگے بڑھائیں گے

بھارت کی سائنسی مہارت ، آتم نربھر بھارت کی تعمیر میں ایک بڑا رول ادا کرنے والی ہے:ڈاکٹر جتیندر سنگھ

‘‘ہمارا عظیم ترین سرمایہ ہے وزیراعظم نریندرمودی، جن کے اندر نہ صرف سائنس کے تئیں قدرتی رجحان ہے بلکہ وہ ایس اینڈ ٹی پر مبنی اقدامات اور پروجیکٹوں کی مدد میں اورفروغ دینے میں بھی پیش پیش ہیں’’: ڈاکٹر جتیندرسنگھ

Posted On: 05 DEC 2023 8:07PM by PIB Delhi

سائنس وٹیکنالوجی کے مرکزی وزیرمملکت آزادانہ چارج، پی ایم او ، عملے ،عوامی شکایات، پینشن، خلا اور اٹیمی توانائی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا ہے کہ ‘‘اٹل ٹنکرنگ لیبز’’، جنہیں وزیراعظم نریندرمودی کی پہل پر شروع کیا گیا ہے، اسکول کے بچوں کے لیے یکسر تبدیلی لانے والی ثابت ہوئی ہیں۔

این ڈی سی سی سی کنوینشن سینٹر میں نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کے اسکولوں کے سالانہ سائنس فیئر کا افتتاح کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا کہ اٹل ٹنکرنگ لیبز، اٹل انکیوبیشن مراکز اوراٹل کمیونٹی انوویشن مراکز،اسٹارٹ اپس اور اختراع کاروں کو مدد دینے کے ساتھ ساتھ اسکول کے بچوں میں بھی اختراعی سوچ پیدا کررہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/01(2)5UGL.jpg

سائنس وٹیکنالوجی کے محکمہ کے مینٹرشپ پروگراموں اور اٹل ٹنکرنگ لیبز (اے ٹی ایل) کاذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا کہ ان سبھی کی رہنمائی ‘‘ کیچ دیم ینگ’’ کے منترسے ہوتی ہے۔

ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا کہ اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم)، جس کے حال ہی میں 7سال پورے ہوئے ہیں‘‘سب کا ساتھ،سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس’’ کے حکومت کے وژن کی تکمیل کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ذہن سائنس وٹیکنالوجی اور اختراع کے ساتھ بھارت کے مستقبل کو آگے لے جائیں گے۔بھارت کی سائنسی مہارت آتم نربھر بھارت کی تعمیر میں ایک بڑا رول ادا کرے گی۔

ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا کہ ہمارا عظیم ترین سرمایہ وزیراعظم نریندمودی ہیں، جن کا نہ صرف سائنس کے تئیں قدرتی رجحان ہےبلکہ وہ ایس اینڈ ٹی پرمبنی اقدام اور پروجیکٹوں کی مدد اور فروغ میں بھی پیش پیش ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/02(2)O0DZ.jpg

ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا کہ سائنس وٹیکنالوجی واختراع ساتھ ساتھ چلتے ہیں اور ایک ایسا ملک جس کا مزاج سائنسی اور آر اینڈ ڈی نظام  پر مبنی ہو،اختراع اور چھوٹے کاروبار میں مہارت حاصل کرے گا۔ وزیرموصوف نے یاد کیا کہ 2019 میں وزیراعظم مودی نے 106ویں سائنس کانگریس میں، مشہور نعرے ‘جے جوان جے کسان، جے وگیان میں جے انوسندھان ’ جوڑ کر تحقیق کی اہمیت پر زور دیا تھا۔

ایس اینڈ ٹی وزیرنے اشارہ دیا کہ پچھلے کچھ سال میں بھارت نے اختراع کے منظرنامے میں طویل فاصلہ طے کیا ہے اور آج بھارت میں ایک لاکھ 25 ہزار سے زیادہ اسٹارٹ اپس اور 100 سے زیادہ یونیکورنز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ اٹل انوویشن مشن اور انسپائر-مانک جیسے مختلف سرکاری اقدامات کے سبب ممکن ہوا ہے۔

اے آئی ایم‘‘ بھارت میں نئے اختراع کاروں کے طور پر 10 لاکھ بچے تیارکرنے کے وژن کے ساتھ پورے بھارت کے اسکولوں میں اے ٹی ایل قائم کررہی ہے۔اس اسکیم کا مقصد نوجوان ذہنوں میں تجسس ، تخلیقی صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔نیز ڈیزائن تیار کرنے والی سوچ ، کمپیوٹیشنل سوچ، نئی چیزوں کو اختیارکرنے والی سوچ اورفزیکل کمپیوٹنگ جیسی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔

اے ٹی ایل کام کرنے کی ایک ایسی جگہ ہے جہاں نوجوان ذہن خود کے تجربوں کے ذریعے اپنے خیالات کو ایک شکل دے سکتے ہیں اور اختراعی ہنرمندی حاصل کرسکتے ہیں۔نوجوان بچوں کو اسٹیم (سائنس ، ٹیکنالوجی ، انجینئرنگ اور ریاضی)کے تصورات کو سمجھنے کے لیے اوزار اور سامان کا استعمال کرتے ہوئے کام کرنے کا ایک موقع فراہم ہوتا ہے۔اے ٹی ایل تعلیمی سرگرمیوں اور آموزش ‘‘ڈو اِٹ یورسیلف’’ (ڈی  آئی وائی) کٹس اور سامان پر مشتمل ہے، جس کا تعلق سائنس، الیکٹرانکس، روبوٹکس، اوپن سورس مائکروکنٹرولر بورڈس، سینسر اور تھری ڈی پرنٹرس اورکمپیوٹرس سے ہے۔

پورے ملک میں 10 ہزار اے ٹی ایل موجود ہیں، جب کہ ان میں 75 لاکھ طلبہ سرگرم رہتے ہیں۔اے آئی ایم کے تحت 59 اٹل انکیوبیشن مراکزکی وجہ سے 32 ہزار سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور ان سے 2ہزار 900اسٹارٹ اپس کو مدد ملی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/03(2)IT8C.jpg

ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہا کہ ڈی ایس ٹی زیادہ سے زیادہ طلبہ کی بھی حوصلہ افزائی کررہی ہے کہ وہ انسپائر-مانک ایوارڈس اسکیم میں حصہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات کہتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ پورے بھارت سے انسپائرایوارڈس کے لیے 7 لاکھ اندراجات ہوئے ہیں اور ان میں سے آدھے سے زیادہ اندراجات ، اختراع کار لڑکیوں کی طرف سے کرائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  اس کے علاوہ 83 فیصد اندراجات دیہی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ سائنس، ٹیکنالوجی  اور اختراع کو دیہی علاقوں تک اور خواہشمند ضلعوں اور بلاکوں تک لے جانے کے وزیر اعظم کے وژن کا آئینہ دار ہے۔

ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے بتایا کہ کس طرح جگیاسہ پروگرام میں نئے بھارت اور سائنسی برادری واداروں کی سائنسی، سماجی ذمہ داری (ایس ایس آر )کے وزیراعظم نریندرمودی کے وژن سے جذبہ حاصل کیا گیا ہے۔

جگیاسہ ایک طلبہ-سائنس داں رابطہ پروگرام ہے، جس پر سائنسی وصنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر)، کیندر ودیالیہ سنگٹھن (کے وی ایس) کے ساتھ مل کر عمل درآمد کرتی ہے۔

ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہا کہ نوجوان اختراع کاربھارت کو 2047 تک عالمی ٹیک مرکز بنانے میں تعاون دینے کے لیے امرت کال میں اہم رول ادا کرے گا جب بھارت اپنی آزادی کے 100 سال کا جشن منائے گا۔

آزادی کے بعد کی بھارت کی یہ تیسری پیڑھی سب سے زیادہ خوش نصیب ہے کیوں کہ اسے اپنی امنگوں کا ، زیادہ دن تک قیدی نہیں رہنا پڑا۔ڈاکٹرجتیندر سنگھ نے یہ بھی کہا کہ یہ بھارت کا بہترین اوقات میں سے ایک ایسا وقت ہے کہ جب وہ  وزیراعظم نریندرمودی کی فعال قیادت میں پیش پیش ہے اور اس وقت سب سے زیادہ اختراعات کی جارہی ہیں۔

وزیرموصوف نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں بھارت میں اختراع 5ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کے مقصد کوحاصل کرنے میں اہم رول ادا کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/04(1)7NEZ.jpg

ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے  اس موقع پر منعقد کی گئی نمائش میں اسٹالس کا دورہ بھی کیااور طلبہ کے ہاتھوں تیار کیے گئے مختلف قسم کے سائنس ماڈلوں کو بھی دیکھا۔ این ڈی ایم سی کے چیئرمین جناب امت یادو بھی اس موقع پر موجود تھے۔

این ڈی ایم سی کا سالانہ سائنس فیئرعالمی وباکے سبب تین سال کے وقفے کے بعد منعقد کیا جارہا ہے۔ اس میلہ کا موضوع ہے ‘‘ٹیکنالوجی اور کھلونے’’۔ این ڈی ایم سی اسکولوں کے علاوہ، این ڈی ایم سی علاقے میں کچھ سرکاری اسکول، نیشنل سائنس سینٹر، سائنس میگزین-سائنس رپورٹر اور اوشکار بھی اس دوروزہ سائنس فیئر، سائنس گیمز،  کوئز، مباحثے، صحت میلے، سائنس کھلونے وغیرہ کی نمائش میں حصہ لے رہے ہیں جو اس سائنس میلہ کی خصوصیات میں شامل ہیں۔

ساٹھ سے زیادہ نمائش کار سائنس فیئر میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ لوگ اپنے سائنسی مزاج  اور مستقبل کے سائنس دانوں کے اختراعی ذہنوں کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ سائنس/ریاضی اختراعی نمائشیں، پالیکا ٹنکرنگ لیبز/اٹل ٹنکرنگ لیبزاور ‘‘سائنس کے ساتھ تفریح ’’،‘‘چمتکاروں کے پیچھے سائنس’’ اورقومی سائنس مرکز کے ساتھ سائنس کے عجوبوں کی دریافت میں طلبہ کے لیے بات چیت پر مبنی ورکشاپ کا انعقاد کررہے ہیں۔

نمائش کا مقصد آتم نربھربھارت کے بارے میں بچوں کو جانکاری دینا ہے اورآزادی کے امرت مہوتسو سے متعلق  جانکاری میں اضافہ کرنا ہے۔سائنس فیئر میں ڈیجیٹل انڈیا مشن اور قومی تعلیمی پالیسی2020 میں مقرر کیے گئے مقاصد کو بھی اجاگر کرنا ہے۔

******

ش ح ۔  ا س  ۔ج ا

U. No.1856

 


(Release ID: 1982959) Visitor Counter : 79
Read this release in: English , Hindi , Marathi