صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اتر پردیش میں نئے ایمس کے بارے میں اپ ڈیٹ


اتر پردیش میں رائے بریلی اور گورکھپور میں ایمس کے دو ادارے قائم ہوئے

پی ایم-اے بی ایچ آئی ایم کے تحت ریاست اتر پردیش کے لیے 1670 بغیر عمارت والے صحت کے ذیلی مراکز، 674 شہری صحت اور فلاح و بہبود کے مراکز، 515 بلاک پبلک ہیلتھ یونٹس، 75 انٹیگریٹڈ پبلک ہیلتھ لیبز اور 62 انتہائی نگہداشت والے ہسپتال کے بلاک منظور کیے گئے ہیں

Posted On: 05 DEC 2023 5:28PM by PIB Delhi

پردھان منتری سواستھیہ سرکشا یوجنا (پی ایم ایس ایس وائی) کے تحت، ریاست اتر پردیش میں دو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) قائم کیے گئے ہیں، ایک رائے بریلی میں اور دوسرا گورکھپور میں، اور دونوں کام کر رہے ہیں۔ پی ایم ایس ایس وائی اسکیم کے تحت کابینہ نے ابھی تک 22 ایمس کو منظوری دی ہے، جس کی تفصیل ضمیمہ -1 میں درج ہے۔

پردھان منتری آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن (پی ایم-اے بی ایچ آئی ایم) کے تحت، ریاست اتر پردیش کے لیے اسکیم کی مدت (مالی سال 22-2021 سے مالی سال 26-2025) کے دوران 1670 بغیر عمارت والے صحت کے ذیلی مراکز، 674 شہری صحت اور فلاح و بہبود کے مراکز، 515 بلاک پبلک ہیلتھ یونٹس، 75 انٹیگریٹڈ پبلک ہیلتھ لیبز اور 62 انتہائی نگہداشت والے ہسپتال کے بلاکس منظور کیے گئے ہیں، جن کی مجموعی لاگت 4965 کروڑ ہے۔

پی ایم ایس ایس وائی کے ایک اور جزو کے تحت، اتر پردیش میں سپر اسپیشلٹی بلاک (ایس ایس بی) کی تعمیر کے ذریعے 11 سرکاری میڈیکل کالجوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ ان میں (1) ایس جی پی جی آئی ایم ایس، لکھنؤ (2) آئی ایم ایس، بی ایچ یو، وارانسی میں ٹراما سینٹر (3) جواہر لال نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ (4) گورنمنٹ میڈیکل کالج، جھانسی (5) بی آر ڈی میڈیکل کالج، گورکھپور (6) ایم ایل این میڈیکل کالج، الہ آباد (7) ایل ایل آر ایم میڈیکل کالج، میرٹھ (8) گورنمنٹ میڈیکل کالج، آگرہ (9) گورنمنٹ میڈیکل کالج، کانپور (10) انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (آئی ایم ایس)، بی ایچ یو، وارانسی میں ایس ایس بی (11) آر آئی او، آئی ایم ایس، بی ایچ یو، وارانسی شامل ہیں۔

مرکزی امداد یافتہ اسکیم (سی ایس ایس) کے تحت موجودہ ضلع/ریفرل اسپتالوں کے ساتھ منسلک 27 نئے میڈیکل کالجوں کے قیام کو اتر پردیش کے لیے مرکز اور ریاست کے درمیان 60:40 کے تناسب سے لاگت کی تقسیم پر آج تک منظوری دی گئی ہے۔

اب تک ریاست اتر پردیش کو مرکز اور ریاست کے درمیان 60:40 کے تناسب سے لاگت کی تقسیم پر مرکزی امداد یافتہ اسکیم (سی ایس ایس) کے تحت ، 07 میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی 432 سیٹیں بڑھانے کے لیے 518.39 کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے اور 12 میڈیکل کالجوں میں پی جی کی 556 سیٹیں بڑھانے کے لیے 375.92 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

قومی صحت مشن (این ایچ ایم) کے تحت، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ان کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرتی ہے جو ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے ان کے پروگرام کے نفاذ کے منصوبوں (پی آئی پی) میں پیش کی گئی ضروریات کی بنیاد پر فراہم کرتی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ جانکاری دی۔

ضمیمہ -1

پی ایم ایس ایس وائی کے تحت نئے ایمس کی فعالیت کا اسٹیٹس

Sl. No.

Name of AIIMS

Functionality status

1 to 6

AIIMS at Bhopal, Bhubaneswar, Jodhpur, Patna, Raipur and Rishikesh, are fully functional.

7

AIIMS,Mangalagiri(Andhra Pradesh)

MBBS classes ,OPD services and IPD services have been operationalised

8

AIIMS,Guwahati (Assam)

MBBS classes ,OPD services and IPD services have been operationalised

9

AIIMS, Darbhanga (Bihar)

Encumbrance free land has not been handed over by the State Govt.

10

AIIMS, Rajkot (Gujarat)

MBBS classes and OPD services have been operationalised

11

AIIMS,Rewari (Haryana)

Tender for main construction works has been floated.

12

AIIMS,Bilaspur (Himachal Pradesh)

MBBS classes ,OPD services and IPD services have been operationalised

13

AIIMS, Vijaypur, Jammu

MBBS classes have been operationalised

14

AIIMS, Awantipora, Kashmir

Under construction

15

AIIMS, Deoghar (Jharkhand)

MBBS classes ,OPD services and IPD services have been operationalised

16

AIIMS, Nagpur (Maharashtra)

MBBS classes ,OPD services and IPD services have been operationalised

17

AIIMS, Bathinda (Punjab)

MBBS classes ,OPD services and IPD services have been operationalised

18

AIIMS, Madurai (Tamil Nadu)

MBBS classes have been operationalised

19

AIIMS, Bibinagar (Telangana)

MBBS classes ,OPD services and IPD services have been operationalised

20

AIIMS, Raebareli(Uttar Pradesh)

MBBS classes ,OPD services and IPD services have been operationalised

21

AIIMS, Gorakhpur (Uttar Pradesh)

MBBS classes ,OPD services and IPD services have been operationalised

22

AIIMS, Kalyani (West Bengal)

MBBS classes ,OPD services and IPD services have been operationalised

 

*****

ش ح – ق ت – س ا

U: 1838


(Release ID: 1982929) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Telugu