سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

میلا ڈھونےسے پاک اضلاع

Posted On: 05 DEC 2023 5:19PM by PIB Delhi

مینوئل سکیوینجنگ یا دستی طور پر میلا ڈھونے والوں کی ملازمت کی ممانعت اور ان کی بازآبادکاری قانون، 2013 (ایم ایس ایکٹ، 2013) کے مطابق، 6.12.2013 سے ملک میں مینوئل سکیوینجنگ یا میلا ڈھوناایک ممنوعہ سرگرمی ہے۔ سبھی ضلعوں سے درخواست کی گئی ہے کہ یا تو وہ خود کو میلا ڈھونے سے پاک قرار دیں یا اس سے جڑے غیر صحت مند بیت الخلا اور میلا ڈھونے والوں کا ڈیٹا ’سوچھتا ابھیان‘ موبائل ایپ پر اپ لوڈ کریں۔ 29.11.2023 تک ملک کے 766 اضلاع میں سے 714 اضلاع نے خود کو میلا ڈھونے سے پاک بتایا ہے۔

یہ جانکاری سماجی انصاف اور اختیارات کے وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 1832



(Release ID: 1982887) Visitor Counter : 39


Read this release in: English , Hindi