وزارت دفاع

انڈین آرمی آئیڈیا اینڈ انوویشن مقابلہ اور سیمینار 2023

Posted On: 05 DEC 2023 6:16PM by PIB Delhi

انڈین آرمی نے 5 دسمبر 2023کو مانک شا سینٹر، نئی دہلی میں آئیڈیا اینڈ انوویشن مقابلہ اور سیمینار کا انعقاد کیا جس کا عنوان ’انو یودھا 2023‘ تھا۔یہ تقریب بھارتی فوج کی جانب سے جدیدیت کو اپنانے اور دیسی کاری اور اندرون ملک جدت طرازی کے ذریعے تکنیکی ترقی کو آگے بڑھانے میں دی جانے والی اہمیت کی عکاسی کرتی ہے۔ اس تقریب کا مقصد تنظیم کے اندر صارفین کی طرف سے کی جانے والی تکنیکی اختراعات کو ظاہر کرنا تھا۔

اس تقریب میں خدمات انجام دینے والے اہلکاروں کے علاوہ تعلیمی اور دفاعی صنعت سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے جدت طرازوں کی تخلیقی صلاحیتوں اور ہنرمندی کی تعریف کی اور بھارتی فوج کے 'تھنکنگ واریئرز' پر زور دیا کہ وہ قوم اور بھارتی فوج کے لیے عملی اور اختراعی حل کا تصور جاری رکھیں۔

بھارتی فوج کے جوانوں کی اختراعات فیلڈ فارمیشنز کی آپریشنل ضروریات کا اندرونی حل تلاش کرنے میں تمام رینکس کے جذبے ، پیشہ ورانہ قابلیت اور تکنیکی علم کا ثبوت ہے۔ بھارتی فوج کو درپیش آپریشنل چیلنجز مختلف ہیں، جن میں علاقے، موسم اور مخالفانہ خطرات کی وجہ سے اضافہ ہوا ہے۔ انسان اور مشین کی حرکیات ٹیکنالوجی اور نظریات کی مسلسل بدلتی ہوئی کیمیا سے پیچیدہ ہوتی ہیں۔ زمینی سپاہی کے علاوہ کوئی اور اس حقیقت کو بہتر طور پر نہیں سمجھتا ہے اور اس لیے فوج کے آپریشنل اور انتظامی چیلنجوں کے لیے اندرونی حل تیار کرنے کی مسلسل کوشش کرتا ہے۔

اس سلسلے میں بھارتی فوج کی جانب سے منعقد ہونے والا سالانہ آئیڈیاز اینڈ انوویشن مقابلہ تنقیدی سوچ کو فروغ دیتا ہے، نئے خیالات کو جذب کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے اور تمام رینکس کو 'تھنک آؤٹ آف دی باکس' کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ یہ ’خود کفیل بھارت‘ کے حتمی مقصد کے لیے بھارتی فوج کی کوششوں کو بھی ہم آہنگ کرتا ہے۔

اس سال بھارتی فوج سے کل 80 اختراعات کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا جن میں سے 34 کو آخر کار مزید ترقی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ اختراعات صرف روایتی نظاموں اور ٹکنالوجی تک محدود نہیں ہیں بلکہ ان میں مصنوعی ذہانت ، سافٹ ویئر ایپلی کیشنز ، بغیر پائلٹ کے آریال پلیٹ فارمز اور کاؤنٹر ڈرون سسٹم جیسی مخصوص ٹکنالوجیوں کے ڈومینز میں جدید حل بھی شامل ہیں۔

تقریب کے دوران 22 بہترین اختراعات کی نمائش کی گئی اور ان جدت طرازی سے وابستہ اختراع کاروں کو چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔ ان کی موجودہ حالت سے منتخب اختراعات کو تعلیمی اداروں اور صنعتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر آگے بڑھایا جائے گا تاکہ فوجی گریڈ کے سخت حل تیار کیے جا سکیں۔

اس سلسلے میں بھارتی فوج کے آرمی ڈیزائن بیورو نے فیلڈ فارمیشنز کی آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پورے دفاعی صنعت کے ایکو سسٹم کی صلاحیتوں کو جوڑنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ گزشتہ سال پہلی بار معروف اکیڈیمیا کی مہارت کو ہم آہنگ کیا گیا تھا اور آئی آئی ٹی دہلی کے فاؤنڈیشن فار انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے ساتھ مل کر 15 مخصوص تکنیکی اختراعات کی نشاندہی کی گئی تھی تاکہ ان کی ٹکنالوجی کی سطح کو بینچ مارک کیا جاسکے۔ ان میں سے آٹھ کے لیے انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کی درخواستیں پہلے ہی داخل کی جا چکی ہیں۔ بھارتی فوج کی آپریشنل ضروریات اور عالمی معیار کی مصنوعات بنانے کے لیے ہمارے تعلیمی اداروں کے ٹکنالوجی کے تجربے کو یکجا کرتے ہوئے ، فوج سے وقف فنڈنگ کے ذریعہ ، آرمی ٹکنالوجی بورڈ روٹ کے ذریعہ آئی آئی ٹی دہلی کی فیکلٹی کی رہنمائی میں چار اعلی تکنیکی اختراعات تیار کی جارہی ہیں۔

جدت طرازی کے لیے ٹکنالوجی ’ودیوت رکشک - ایک آئی او ٹی پر مبنی جنریٹر مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سسٹم‘ بڑے پیمانے پر پیداوار کے لیے بھارتی صنعت کو منتقل کیا گیا تھا۔ تقریب کے دوران بھارتی فوج اور فاؤنڈیشن آف انوویشن اینڈ ٹکنالوجی ٹرانسفر کے درمیان تکنیکی تعاون اور مشاورت کے لیے مفاہمت نامے پر بھی دستخط کیے گئے۔

اس تاریخ ساز  تقریب کی رونمائی کے ساتھ ان ہاؤس ٹیلنٹ کے ذریعہ دکھائے جانے والے اختراعی جذبے میں مستقبل کے لیے فخر اور امید کا احساس پیدا ہورہا  ہے۔ مقابلہ اور سیمینار کے دوران پیش کیے گئے جدید خیالات اور اہم حل تبدیلی کے عمل میں بھارتی فوج کی طرف سے دی جانے والی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔ یہ اقدامات نہ صرف علاقائی سالمیت کی حفاظت کے لیے بھارتی فوج کے غیر متزلزل عزم کو ظاہر کرتے ہیں بلکہ موجودہ اور آنے والی نسلوں کو اختراعی طور پر سوچنے کی تحریک بھی دیتے ہیں۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 1826



(Release ID: 1982877) Visitor Counter : 64


Read this release in: English , Hindi