وزارت دفاع

ہندوستانی کوسٹ گارڈ کا ماورائے ساحل گشتی جہاز سجگ سعودی عرب کے دمام پہنچا

Posted On: 05 DEC 2023 6:59PM by PIB Delhi

ہندوستانی کوسٹ گارڈ کا ماورائے ساحل گشتی جہاز سجگ نے تین روزہ دورے پر 05 دسمبر 2023 کوشاہ عبدالعزیز پورٹ، اے ڈی دمام، سعودی عرب پرلنگر اندوز ہوا ۔ اس دورے کا مقصد طویل مدتی سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانا اور سعودی بارڈر گارڈ اور سعودی بحریہ کے اہلکاروں کے ساتھ پیشہ ورانہ تبادلے/تعاملات جیسے ویسل بورڈ سرچ اینڈ سیزور (وی بی ایس ایس)، میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو (ایم-ایس اے آر) کی تربیت، کراس ڈیک وزٹ، میرین پولوشن ریسپانس (ایم پی آر) پر ٹیبل ٹاپ  مشق کے لیے تعاون پر مبنی روابط کو بڑھانا ہے۔

اس دورے میں ہندوستان کی جہاز سازی کی صلاحیتوں اور ہتھیاروں اور سینسروں میں پیشرفت کی مقامی ٹیکنالوجی آئی سی جی سرفیس پلیٹ فارم کی کثیر جہتی صلاحیتوں کی نمائشوں کے علاوہ ،بحری جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کی جانب سے سعودی عرب کے مختلف معززین اور سرکاری افسران سے بشکریہ ملاقاتوں کا تصور کیا گیا ہے ۔

اس دورے کا مقصد اہم بحری ایجنسیوں یعنی سعودی بارڈر گارڈز اور سعودی بحریہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ برسوں کے دوران پروان چڑھنے والے اس پیشہ ورانہ  تعلقات کا مقصد خطے میں بحری تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانا ہے جبکہ مشترکہ ڈومین میں عصری مسائل اور چیلنجوں سے نمٹنے اور سمندر میں حکمرانی پر مبنی آرڈر کی وکالت کرنا ہے ۔

آئی سی جی جہاز سجگ کی بیرون ملک تعیناتی حکومت کے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور غیر ملکی  دوست ممالک (ایف ایف سی) کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے منصوبے کے مطابق ہے۔ اس جاری مغربی ایشیا کی تعیناتی کے دوران، جہاز پہلے پورٹ سلطان قابوس، عمان  پہنچا تھا اور تعیناتی کے بعد کے حصے میں مینا راشد، متحدہ عرب امارت پہنچے گا۔

آئی سی جی جہاز سجگ کا مغربی ایشیا کا دورہ خلیجی ممالک کے ساتھ ہندوستان کے والہانہ اور خوشگوار تعلقات کو مزید تقویت دیتا ہے اور ہندوستان کے سمندری وژن "ساگر - خطے میں سب کے لئے سلامتی اور ترقی" کے مطابق بحری تعاون کے ذریعہ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کا مزید اعادہ کرتا ہے۔

آئی سی جی جہاز سجگ او پی وی کے انڈین کوسٹ گارڈ بیڑے کا حصہ ہے، جو پوربندر، گجرات میں ہندوستان کے مغربی ساحل پر واقع ہے، اور کمانڈر کوسٹ گارڈ ریجن (نارتھ ویسٹ) کی آپریشنل کمانڈ کے تحت کام کرتا ہے۔ جہاز جدید ہتھیاروں کے نظام، سینسرز، جدید ترین نیویگیشن اور مواصلاتی نظام سے لیس ہے، جس میں سطحی اور فضائی دونوں کارروائیوں کی مدد کے لیے ایک لازمی ہیلی کاپٹر بھی شامل ہے۔ سجگ نے ماضی میں کوسٹل سیکورٹی اور آئی ایم بی ایل/ ای ای زیڈ کی نگرانی، انسداد بین الاقوامی جرائم، اور میری ٹائم ایس اے آر اور آلودگی سے نمٹنے کے آپریشن سے لے کرساحلی تحفظ کے بے شمار آپریشن کیے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Picture1(1)5TYZ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Picture2G08F.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

1849



(Release ID: 1982871) Visitor Counter : 63


Read this release in: English , Hindi