وزارات ثقافت
نیشنل آرکائیوز آف انڈیا میں کتاب میلہ کا آغاز
Posted On:
05 DEC 2023 6:57PM by PIB Delhi
کتاب میلہ اور نیشنل آرکائیوز آف انڈیا(این اے آئی) پبلیکیشنز کی ایک خصوصی نمائش اور فروخت کا آغاز آج نئی دہلی کے جن پتھ پر واقع نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کی ہیریٹیج بلڈنگ میں ہوا۔ تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے آرکائیوز کے ڈائریکٹر جنرل جناب ارون سنگھل نے بچوں میں کتابیں پڑھنے کی عادت ڈالنے کی ضرورت پر زور دیا۔
کتاب میلے میں متعدد سرکردہ پبلشروں اورکتابیں تقسیم کرنے والے اپنی تازہ ترین اشاعتوں کی نمائش کر رہے ہیں۔ کتاب میلے کے ساتھ ساتھ، این اے آئی نے نیشنل آرکائیوز انڈیا کی اشاعتوں کی ایک خصوصی نمائش اور فروخت کی بھی نقاب کشائی کی، جو 15 دسمبر 2023 تک جاری رہے گی۔ اس نمائش مع سیل میں این اے آئی کی قیمتوں والی اشاعتوں پر پرکشش رعایت دی جا رہی ہے اور ان کے علاوہ ان اشاعتوں کی، جن پر قیمتیں درج نہیں ہیں، ان کی نمائش بھی کی جارہی ہے اور یہ سمجھنے والے قارئین کے لیے مفت دستیاب ہیں۔
کتاب میلہ اور این اے آئی کی اشاعتوں کی نمائش اور فروخت 5 سے 15 دسمبر 2023 تک صبح 11.00 بجے سے شام 5.30 بجے تک جاری رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ت ع(
1848
(Release ID: 1982850)
Visitor Counter : 68