پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنچایتی راج کی وزارت نے گرام پنچایت کے ذریعہ مقامی منصوبہ بندی کی حوصلہ افزائی  کی خاطر جغرافیائی معلومات کے نظام کی ایپلی کیشن "گرام  مان چتر" کا آغاز کیا

Posted On: 05 DEC 2023 2:35PM by PIB Delhi

گرام پنچایت کے ذریعہ مقامی منصوبہ بندی کی حوصلہ افزائی کی خاطر، پنچایتی راج کی وزارت نے جغرافیائی معلومات کا نظام  (جی آئی ایس ) ایپلیکیشن "گرام مان چتر" (https://grammanchitra.gov.in) شروع کی تھی۔ یہ ایپلیکیشن گرام پنچایتوں کو جیو-اسپیشل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرام پنچایت کی سطح پر منصوبہ بندی کرنے میں سہولت اور معاونت فراہم کرتی ہے۔ یہ مختلف شعبوں میں شروع کیے جانے والے مختلف ترقیاتی کاموں کو بہتر انداز میں دیکھنے اور گرام پنچایت ترقیاتی منصوبہ (جی پی ڈی پی) کے لیے فیصلہ سازی کا نظام فراہم کرنے کے لیے ایک واحد/متحد جیو اسپیشل پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔

اس کے علاوہ، وزارت نے ایک موبائل پر مبنی حل ، ایم ایکشن سافٹ کا آغاز کیا ہے، جوجیو ٹیگز (یعنی جی پی ایس کوآرڈینیٹس) کے ساتھ ان کاموں کے لیے تصاویر کھینچنے میں مدد فراہم کرتا ہے جن کے پاس آؤٹ پٹ کے طور پر اثاثہ موجود ہے۔ان  اثاثوں کی جیو ٹیگنگ تینوں مراحل میں کی جاتی ہے۔ (i) کام شروع کرنے سے پہلے، (ii) کام کے دوران اور (iii) کام کی تکمیل پر۔ یہ قدرتی وسائل کے انتظام، واٹر ہارویسٹنگ، خشک سالی، صفائی ستھرائی، زراعت، چیک ڈیم اور آبپاشی کے وسائل وغیرہ سے متعلق تمام کاموں اور اثاثوں کے بارے میں معلومات کا ذخیرہ فراہم کرے گا۔ ، گرام  مان چتر پر ایم- ایکشن سافٹ   کے استعمال والی جیو ٹیگ کے اثاثوں  کی ایپلی کیشن  دستیاب ہے جو گرام پنچایتوں میں مختلف ترقیاتی کاموں کو دیکھنے کی سہولت میں اضافہ کرتی ہے۔

فنانس کمیشن کے فنڈز کے تحت بنائے گئے اثاثوں کو پنچایتوں کے اثاثوں کی تصویروں کے ساتھ جیو ٹیگ کیا جاتا ہے۔ پنچایت کے نقشے پر جیو ٹیگ کیے گئے اثاثوں کے جی آئی ایس  ڈاٹا کو گرام مان چتر ایپلیکیشن پر دیکھا جا سکتا ہے۔ گرام مان چتر منصوبہ بندی کے ایسے کئی ٹولز  فراہم کرتی ہے جو جی آئی ایس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرام پنچایت کے عہدیداروں کو حقیقت پسندانہ اور قابل حصول ترقیاتی منصوبے تیار کرنے میں مدد کرتی ہے۔ یہ ٹولز ، ترقیاتی منصوبوں کے لیے ممکنہ جگہوں کی نشاندہی کرنے، اثاثوں سے باخبر رہنے، منصوبوں کی لاگت کا تخمینہ لگانے اور منصوبوں کے اثرات کا اندازہ لگانے میں فیصلہ سازی کے لئے  معاون نظام فراہم کرتے ہیں

یہ جانکاری پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

ش ج۔و ا . ۔ ج

UN0-1800

 

 


(Release ID: 1982679) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Telugu