ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

دیہی علاقوں میں ہنرکا فروغ

Posted On: 04 DEC 2023 5:54PM by PIB Delhi

ہنرمندی کے فروغ اور انٹرپرینیورشپ کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ بھارتی حکومت کے تحت، اسکل انڈیا مشن کا مقصد اسکلنگ، ری اسکلنگ اور اپ اسکلنگ ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تمام بھارتی نوجوان  معیشت  کے وسعت حاصل کرنے اور 10ویں سب سے بڑی معیشت سے بھارت کو دنیا کی تیسری بڑی معیشت بننے کے آئندہ مواقع کے لیے بڑی تعداد میں تیار رہیں۔ایس آئی ایم  کا مقصد بھارت  کے تمام نوجوانوں کو مستقبل کے لیے تیار، صنعت کے لیے تیار ہنر حاصل کرنے کے لیے رسائی فراہم کرنا ہے۔

ایس آئی ایم کے تحت، ہنر مندی کے فروغ  اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) صنعتی تربیتی اداروں (آئی ٹی آئیز) کے ذریعے مختلف اسکیموں جس میں پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی)، جن شکشن سنستھان (جے ایس ایس)، نیشنل اپرنٹس شپ پروموشن اسکیم (این اے پی ایس) اورکرافٹ مین  ٹریننگ اسکیم (سی ٹی ایس) شامل ہیں، ہنر مندی کی ترقی کے مراکز/انسٹی ٹیوٹ کے ایک جامع نیٹ ورک کے ذریعے اتر پردیش سمیت ملک بھر کے نوجوانوں کو ہنر، دوبارہ ہنر اور اعلیٰ مہارت کی تربیت فراہم کرتی ہے۔ ان اسکیموں کی تفصیلات  حسب ذیل ہے:

پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی): پی ایم کے وی وائی اسکیم دیہی علاقوں سمیت ملک بھر کے نوجوانوں کو قلیل مدتی تربیت (ایس ٹی ٹی) پرائیر لرننگ کی پہچان کے ذریعے اپ اسکلنگ اور ری اسکلنگ (آر پی ایل) ہنر مندی کی تربیت فراہم کرنے کے لیے ہے۔

جن شکشن سنستھان (جے ایس ایس) اسکیم: جے ایس ایس کا بنیادی ہدف غیر خواندہ، نو خواندہ افراد اور 15-45 سال کی عمر کے گروپ میں 12ویں جماعت تک ابتدائی تعلیم حاصل کرنے والے اور اسکول چھوڑنے والے افراد کو پیشہ ورانہ مہارت فراہم کرنا ہے۔ جس میں ‘‘دیویانگ جن’’ اور دیگرمستحق معاملات میں عمر میں مناسب رعایت دیا جانا شامل ہے۔ دیہی علاقوں اور کم آمدنی والے شہری علاقوں میں خواتین، ایس سی، ایس ٹی، او بی سی اور اقلیتوں کو ترجیح دی گئی ہے۔

نیشنل اپرنٹس شپ پروموشن اسکیم (این اے پی ایس):یہ اسکیم اپرنٹس شپ ٹریننگ کو فروغ دینے اور اپرنٹس ایکٹ 1961 کے تحت اپرنٹس شپ پروگرام شروع کرنے والے صنعتی اداروں کو مالی مدد فراہم کر کے اپرنٹس کی مصروفیات کو بڑھانے کے لیے ہے۔ یہ تربیت صنعتوں میں بنیادی تربیت اور ون جاب ٹریننگ اورکام کی جگہوں پر پریکٹیکل ٹریننگ پرمشتمل ہے۔

دستکاروں کی تربیتی اسکیم (سی ٹی ایس):یہ اسکیم ملک بھر میں صنعتی تربیتی اداروں (آئی ٹی آئیز) کے ذریعے طویل مدتی تربیت فراہم کرنے کے لیے ہے۔ آئی ٹی آئیز صنعت کو ہنر مند افرادی قوت فراہم کرنے  اور  ساتھ ہی ساتھ نوجوانوں کو خود کاروزگار فراہم کرنے کے مقصد سے معاشی شعبوں کی ایک بڑی تعداد کا احاطہ کرنے والے پیشہ ورانہ/ہنر مندی کی تربیتی کورسز پیش کرتے ہیں۔

گزشتہ تین سالوں کے دوران ایم ایس ڈی ای کی ہنرکے فروغ سے متعلق  اسکیموں  پی ایم کے وی وائی، جے ایس ایس، این اے پی ایس اور سی ٹی ایس (آئی ٹی آئیز ) کے تحت اتر پردیش میں تربیت حاصل کرنے والے  نوجوانوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

اسکیم کانام

تربیت یافتہ افراد کی تعداد

(2020-21سے 2022-23)

پی ایم کے وی وائی

3,33,869

جے ایس ایس

2,64,725

این اے پی ایس

1,14,940

سی ٹی ایس

8,74,747

پی ایم کے وی وائی کے تحت، ایس ٹی ٹی سے تصدیق شدہ امیدواروں کو تقرری کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں اور چونکہ ریکگنیشن آف پرائیر لرننگ (آر پی ایل) میں پہلے سے موجود ہنر کی تصدیق کا عمل شامل ہے، اس لیے اس کا تقرر کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ پی ایم کے وی وائی کے ایس ٹی ٹی جزو کے تحت،اتر پردیش ریاست میں پچھلے تین برسوں کے دوران 1,07,727 تصدیق شدہ امیدواروں میں سے 51,925 امیدواروں کو رکھا گیا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ش م۔ع ن

(U: 1791)



(Release ID: 1982611) Visitor Counter : 44


Read this release in: English , Hindi