جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امرت سروور کا ہدف اور کامیابیاں

Posted On: 04 DEC 2023 6:13PM by PIB Delhi

مشن امرت سروور اپریل 2022 میں شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد مستقبل کے لیے پانی کو محفوظ کرنا تھا۔ اس مشن کا مقصد ملک کے ہر ضلع میں 75 امرت سرووروں (تالابوں) کی تعمیر / بازیابی ہے۔ اس طرح ملک میں کل امرت سروور کی تعداد تقریباً 50000 ہو جاتی ہے۔

یہ مشن دیہی ترقی کی وزارت، وزارت جل شکتی، وزارت ثقافت، پنچایتی راج کی وزارت، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کی شراکت کے ساتھ اپنے تمام پہلوؤں میں ’’مکمل حکومت‘‘ کے نقطہ نظر کے ساتھ چلایا گیا ہے اور تنظیم کا نام بھاسکراچاریہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس ایپلی کیشنز اینڈ جیو انفارمیٹکس (بی آئی ایس اے جی-این) ہے۔ ریلوے کی وزارت، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت اور بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹ کی ترقی کے لیے مصروف دیگر عوامی ایجنسیاں بھی اس مشن میں مصروف ہیں تاکہ امرت سروور سے نکالی گئی مٹی / گاد کو استعمال کیا جا سکے۔

اس مشن کو ریاستوں اور اضلاع کے ذریعے مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم، 15ویں مالیاتی کمیشن گرانٹس، پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا ذیلی اسکیموں جیسے واٹرشیڈ ڈیولپمنٹ کمپوننٹ، ہر کھیت کو پانی جیسی متعدد اسکیموں کے ساتھ لاگو کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ اس میں ریاستوں کی اپنی اسکیمیں اور کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) فنڈز بھی شامل ہیں۔

یہ مشن کوششوں میں اضافے کے لیے شہریوں اور غیر سرکاری وسائل کو متحرک کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ یہ پانی کے تحفظ، لوگوں کی شرکت اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو فروغ دینے کے لیے آبی ذخائر سے کھودی گئی مٹی کے مناسب استعمال پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

ملک میں امرت سروور بنانے کا ہدف اور کامیابیاں درج ذیل ہیں:

  1. ہدف: 50000 امرت سروور۔
  2. شناخت شدہ مقامات کی کل تعداد- 109901
  3. شروع کیے گئے کاموں کی تعداد: 83599
  4. مکمل کیے گئے کاموں کی تعداد: 68187

 

ریاست آندھرا پردیش، گجرات اور جھارکھنڈ کی کارکردگی/کارنامے ذیل میں درج ہیں۔

نمبر شمار

ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ

کل ہدف

شناخت شدہ مقامات کی کل تعداد

شروع کیے گئے کاموں کی کل تعداد

مکمل کیے گئے کاموں کی کل تعداد

1

آندھرا پردیش

1,950

5,100

3,911

2,196

2

گجرات

2,475

2,650

2,649

2,649

3

جھارکھنڈ

1,800

4,160

2,608

2,088

 

یہ جانکاری جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشویشور توڈو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

*****

ش ح – ق ت  –  ن ا

U: 1758


(Release ID: 1982566)
Read this release in: English