پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

پیٹرول اور ڈیزل میں ایتھنول کی آمیزش کے لیے روڈ میپ

Posted On: 04 DEC 2023 4:25PM by PIB Delhi

بایو ایندھن کی قومی پالیسی 2018، جسے 4 جون، 2018 کو نوٹیفائی کیا گیا تھا، اس میں 2030 تک پیٹرول میں 20 فیصد ایتھنول اور ڈیزل میں 5 فیصد بائیو ڈیزل کی ملاوٹ کے اشارتی اہداف فراہم کیے گئے ہیں۔ ایتھنول ملاوٹ پروگرام کے تحت گزشتہ 7 سالوں کی کارکردگی سے حوصلہ پاتے ہوئے، حکومت نے 2030 سے ایتھنول سپلائی سال (ای ایس وائی) 26-2025 تک پیٹرول میں 20 فیصد ایتھنول ملاوٹ کے اہداف کے ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان میں ایتھنول کی ملاوٹ کے لیے روڈ میپ 25-2020، جو ایک بین وزارتی کمیٹی کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے، اس نے ای ایس وائی  26-2025 میں 20 فیصد ملاوٹ کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے 1016 کروڑ لیٹر ایتھنول کی ضرورت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

1364 کروڑ لیٹر ایتھنول کی موجودہ پیداواری صلاحیت ملک کی بیشتر ریاستوں بشمول اتر پردیش، مہاراشٹرا اور کرناٹک کی ایتھنول سرپلس ریاستوں میں پھیلی ہوئی ہے۔ یہ صلاحیت ملاوٹ کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے درکار ایتھنول پیدا کرنے کے لیے کافی ہے۔

مذکورہ روڈ میپ کے مطابق، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ای ایس آئی 22-2021 کے دوران 10 فیصد ایتھنول ملاوٹ اور ای ایس آئی 23-2022 کے دوران 12 فیصد کی ایتھنول ملاوٹ حاصل کی ہے۔

حکومت نے 2014 سے ایتھنول ملاوٹ کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں جن میں شامل ہے ایتھنول کی پیداوار کے لیے فیڈ اسٹاک کی توسیع، ایتھنول بلینڈڈ پیٹرول (ای بی پی) پروگرام کے تحت ایتھنول کی خریداری کے لیے زیر انتظام قیمت کا طریقہ کار؛ ای بی پی پروگرام کے لیے ایتھنول پر جی ایس ٹی کی شرح کو 5 فیصد کم کرنا؛ ملاوٹ کے لیے ریاستوں میں ایتھنول کی مفت نقل و حرکت کے لیے انڈسٹریز (ترقی اور ضابطہ) ایکٹ میں ترمیم؛ ملک میں ایتھنول کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے سود کی امدادی اسکیم؛ ایتھنول کی خریداری کے لیے پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) کے ذریعے باقاعدگی کے ساتھ اظہار دلچسپی (ای او آئی)۔

یہ جانکاری پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

*****

ش ح – ق ت  –  ن ا

U: 1761



(Release ID: 1982563) Visitor Counter : 54


Read this release in: English , Hindi