پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بایو سی این جی کی پیداوار

Posted On: 04 DEC 2023 4:24PM by PIB Delhi

پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت میں وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع دی گئی کہ حکومت نے متعدد اقدامات کیے ہیں، جن میں تحقیق و ترقی کے لیے ترغیب فراہم کرنا اور تعاون دینا، مختلف خام مال، زراعت اور میونسپل کچرے   اور نقل و حمل کے اس کے شعبے سے کمپریسڈ بایو گیس (سی بی جی) کی پیداوار کوفروغ دینا، شامل ہے۔ ان اقدامات میں شامل ہیں:

  1. شہری، صنعتی اور زرعی فضلے سے بایو گیس/ بایو ۔ سی این جی بنانے کے مقصد سے پلانٹ لگانے کے لیے مرکزی مالی امداد۔
  2. پاور اور بایو سی این جی کی پیداوار کے لیے پروجیکٹوں کے ابتدائی سیٹ اپ کے لیے درکار مشینری اور پرزوں کی درآمد کے لیے کسٹم ڈیوٹی پر رعایت
  3. سوَچھ بھارت مشن شہری 2.0 کے تحت میونسپل ٹھوس فضلے (ایم ایس ڈبلیو) پر مبنی سی بی جی پلانٹس کے لیے اضافی مرکزی امداد۔
  4. منافع بخش سی بی جی خریداری  قیمت اور سی بی جی ریٹیل فروخت قیمت (آر ایس پی) کے ساتھ مربوط کرنا۔
  5. آف ٹیک کو بہتر بنانے کے لیے سی جی ڈی نیٹ ورک میں قدرتی گیس کے ساتھ سی بی جی کو ملانے کےلیے پالیسی رہنما اصول۔
  6. بایوماس ایگریگیشن آلات کی خریداری کے لیے سی بی جی پروڈیوسروں کو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے اسکیم کی منظوری۔
  7. مالی برس 2025 – 26 سے سی جی ڈی شعبے کے سی این (نقل و حمل) اور پی این جی (گھریلو) عناصر میں سی بی جی کی مرحلہ وار لازمی آمیزش کا تعارف۔
  8. ترجیحی شعبے کے قرض کے تحت سی بی جی منصوبوں کو شامل کرنا۔
  9. سی پی سی بی کی جانب سے کیس ٹو کیس کی بنیاد پر ’سفید زمرے‘ کے تحت سی بی جی پروجیکٹوں کی شمولیت۔
  10. سی بی جی پروجیکٹوں سے تیارشدہ خمیری نامیاتی کھاد پر منڈی ترقیاتی تعاون @ ایم ٹی / 1500 روپئے۔
  11. فصل کی باقیات کے انتظام کی اسکیم اور زرعی میکانائزیشن پر ذیلی مشن کے تحت بایو ماس جمع کرنے والی مشینری کی خریداری کے لیے تعاون
  12. موٹر گاڑیوں کے لیے بایو کمپریسڈ نیچرل گیس (بایو سی این جی) کو کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کے متبادل مرکب کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت۔
  13. ملاوٹ شدہ سی این جی میں موجود کمپریسڈ بایوگیس پر اداشدہ جی ایس ٹی کی رقم پر ایکسائز ڈیوٹی کی چھوٹ۔
  14. قابل تجدید توانائی ریسرچ اینڈ ٹکنالوجی ڈیولپمنٹ پروگرام نئی اور قابل تجدید توانائی کے وسیع پیمانے پر استعمال کے لیے مقامی تکنالوجیوں اور مینوفیکچرنگ تیار کرنے کے لیے۔
  • xv. این آئی ٹی جالندھر کے ساتھ مشترکہ تعاون سے قابل تجدید توانائی پر ایم ٹیک پروگرام کے ذریعہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بایو اینرجی (این آئی بی ای)، کپورتھلا کی صلاحیت سازی۔
  1. آٹھ بایوگیس ڈیولپمنٹ اینڈ ٹریننگ سینٹرز (بی ڈی ٹی سی) تکنیکی مدد، آر اینڈ ڈی، نئے بایوگیس ماڈلس / ڈیزائن کی جانچ اور تصدیق، بایوگیس پلانٹس کے فیلڈ انسپیکشن اور تربیت اور مہارت کی ترقی کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔
  2. اسٹینڈرڈ آئی ایس 9478 کو حتمی شکل دینا: ’بایوگیس (بایومیتھین) پلانٹ کا ڈیزائن، تعمیر، تنصیب اور آپریشن‘- بی آئی ایس کے ذریعہ کوڈ آف پریکٹس
  3. سی بی جی کے مکمل حصول سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے، سی بی جی پروجیکٹوں کو سی جی ڈی نیٹ ورک سے جوڑنے کے لیے پائپ لائن کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مالی امداد کا بجٹ 2023 میں اعلان کیا گیا ہے۔

 

****

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:1778


(Release ID: 1982559) Visitor Counter : 78
Read this release in: English , Telugu