کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جھریا کول فیلڈ کی سطح پر آتش زدگی کا علاقہ


3.26مربع کلومیٹر سے گھٹ کر 1.80مربع کلومیٹر رہ گیا – سروے رپورٹ 2020-21

प्रविष्टि तिथि: 04 DEC 2023 4:12PM by PIB Delhi

بھارت سرکار نے 12 اگست 2009 کو آگ پر قابوم پانے اور آگ سے متاثرہ علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی بازآبادکاری کے لیے جھریا ماسٹر پلان کی منظوری دی تھی۔ بی سی سی ایل نے کھدائی کے ذریعے آگ بجھانے کا طریقہ اپنایا ہے۔

کھدائی کرکے آگ بجھائی جا رہی ہے۔ اس عمل کی کام یابی کی نگرانی کے لیے بی سی سی ایل وقتا فوقتا نیشنل ریموٹ سینسنگ سینٹر (این آر ایس سی) حیدرآباد کے ذریعے سطح ی آگ کی نشان دہی کے لیے سروے کر رہا ہے۔ سال 2020-21 کی سروے رپورٹ کے مطابق سال 2017-18میں 34مقامات پر پھیلے 3.26مربع کلومیٹر کے پچھلے سروے کے علاقے  کے مقابلے آگ لگنے کا علاقہ کم ہو کر 1.86 مربع کلومیٹر رہ گیا ہے۔

ان 27 مقامات میں سے 16 مقامات پر لگنے والی آگ سے کھدائی کے ذریعے فائر ڈیلنگ پروجیکٹس کے ذریعے نمٹا جا رہا ہے اور بقیہ مقامات پر بلینکٹنگ کے ذریعے نمٹا جا رہا ہے۔

فی الحال نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ذمہ داری تفویض کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

یہ جانکاری کوئلہ، کان کنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 1763


(रिलीज़ आईडी: 1982505) आगंतुक पटल : 77
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English