وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

معذور بچوں کی اسکولوں تک رسائی کے لیے اسکیمیں

Posted On: 04 DEC 2023 5:38PM by PIB Delhi

مرکزی طور پر اسپانسر شدہ سمگر شکشا – محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی، وزارت تعلیم کی اسکولی تعلیم کے لیے ایک مربوط اسکیم ہے، جس میں خصوصی ضروریات والے بچوں سمیت پری پرائمری سے لے کر سینئر سیکنڈری سطح تک کے بچوں کو شامل کیا گیا ہے۔ سمگر شکشا کے تحت، اسکیم کی مجموعی مداخلتوں کے علاوہ، خصوصی ضروریات والے بچوں کے لیے جامع تعلیم (سی ڈبلیو ایس این) کے لیے ایک وقف شدہ جزو ہے جس کے ذریعے معذور بچوں کی تعلیمی ضروریات کے لیے مختلف انتظامات کیے جاتے ہیں جیسے کہ امداد کی فراہمی، آلات، معاون آلات اور سیکھنے سکھانے کا مواد (ٹی ایل ایم)، نقل و حمل، اسکارٹ اور اسکرب الاؤنسز وغیرہ۔ اجزاء کی مدد میں سالانہ بلاک کی شناخت اور تشخیصی کیمپ اور مختلف معذور لڑکیوں کے لیے وظیفہ وغیرہ بھی شامل ہیں تاکہ اسکولوں تک رسائی اور ان کی اسکولنگ کی تکمیل میں مدد ملے۔

اسکیم کے تحت اسکولوں کے اندر رکاوٹوں سے پاک رسائی کا انتظام بھی ہینڈریل کے ساتھ ریمپ اور معذور افراد کے موافق بیت الخلاء کے ذریعے دستیاب کرایا گیا ہے۔ یو ڈی آئی ایس ای+ 22-2021 کے مطابق، 589986 اسکولوں میں ہینڈریل کے ساتھ ریمپ ہیں، 214430 اسکولوں میں معذور لڑکوں کے لیے موافق بیت الخلاء ہیں اور 180786 اسکولوں میں لڑکیوں کے لیے موافق بیت الخلاء ہیں۔ سمگر شکشا کے تحت فنڈز کی مناسب فراہمی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو سالانہ ورک پلان اور بجٹ کے تحت ان کی سالانہ تجویز کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔

سمگر شکشا کا فوکس دِویانگ بچوں کو جامع تعلیم فراہم کرنے پر ہے، جس میں بچے اپنی صلاحیتوں/معذوریوں سے قطع نظر ایک ہی کلاس میں ایک ساتھ حصہ لیتے اور سیکھتے ہیں، اس طرح تمام طلباء کے لیے ایک قابل تعلیمی ماحول پیدا ہوتا ہے۔

یہ جانکاری وزیر مملکت برائے تعلیم محترمہ انّ پورنا دیوی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

*****

ش ح – ق ت  –  ن ا

U: 1756


(Release ID: 1982499)
Read this release in: English , Telugu