وزارت دفاع
سروے کرنے والے جہاز سندھیاک کا پہلا بحری جہاز (بڑا ) بھارتی بحریہ کو سونپا گیا
Posted On:
04 DEC 2023 4:15PM by PIB Delhi
گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز (جی آر ایس ای) ، کولکتہ میں تعمیر کیے جانے والے سندھیاک (3025 یارڈ) کے چار سروے ویسل (بڑے) جہازوں میں سے پہلا بحری جہاز، 04 دسمبر 23 کو بھارتی بحریہ کے حوالے کیا گیا ۔ سروے کے لیے چار ویسل (بڑے) تعمیر کرنے کی خاطر کانٹریکٹ پر 30 اکتوبر 18 کو دستخط کیے گئے تھے۔
ایس وی ایل جہازوں کو میسرز گارڈین ریچ شپ بلڈرس اینڈ انجنئرس (جی آر ایس ای) ، کولکتہ کے ذریعہ انڈین رجسٹر آف شپنگ کلاسیفکیشن سوسائٹی کے قواعد کے مطابق ڈیزائن اور بنایا گیا ہے۔ جہاز کا بنیادی کردار پورے پیمانے پر ساحلی اور گہرے پانی کے ہائیڈروگرافک سروے آف پورٹ/ ہاربر کے نقطہ نظر اور نیوی گیشنل چینلز/ راستوں کا تعین ہوگا۔ آپریشن کے زون میں ای ای زیڈ / توسیعی کانٹینینٹل شیلف تک میری ٹائم حدود شامل ہیں۔ بحری جہاز دفاعی اور سول ایپلی کیشنز کے لیے سمندری اور جیو فزیکل ڈیٹا بھی اکٹھا کریں گے۔ اپنے ثانوی کردار میں، جہاز جنگ/ہنگامی حالات کے دوران محدود دفاع اور اسپتال کے جہاز کے طور پر کام کریں گے۔ تقریباً 3400 ٹن وزن اور 110 میٹر کی مجموعی لمبائی والے، سندھیاک میں جدید ترین ہائیڈرو گرافک آلات جیسے ڈیٹا ایکوزیشن اور پروسیسنگ سسٹم، خود مختار زیر آب گاڑی، ریموٹلی آپریٹڈ وہیکل، ڈی جی پی ایس لانگ رینج پوزیشننگ سسٹم، ڈیجیٹل سائیڈ اسکین سونار وغیرہ لگائے گئے ہیں ۔ دو ڈیزل انجنوں سے چلنے والا یہ جہاز 18 ناٹ کی رفتار حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
جہاز کے لیے بنیاد 12 مارچ 19 کو رکھی گئی تھی اور جہاز کو 05 دسمبر 21 کو لانچ کیا گیا تھا۔ جہاز بندرگاہ اور سمندر میں آزمائشوں کے ایک جامع شیڈول سے گزرا ہے، جس کے بعد اسے 04 دسمبر 23 کو بھارتی بحریہ کو سونپ دیا گیا ۔
سندھیاک میں قیمت کے لحاظ سے 80 فیصد سے زیادہ کا دیسی ساز و سامان لگایا گیا ہے۔ سندھیاک کی ترسیل بھارتی حکومت اور بھارتی بحریہ کی طرف سے ‘آتم نربھر بھارت’ کو دی جانے والی ترجیح کا نتیجہ ہے۔ اس کی تعمیر کے دوران کووڈ اور دیگر جیو پولیٹیکل چیلنجوں کے باوجود سندھیاک کی شمولیت، بحر ہند کے علاقے میں قوم کی سمندری صلاحیت کو بڑھانے میں بڑی تعداد میں متعلقہ فریقین ، ایم ایس ایم ایز اور بھارتی صنعت کی مشترکہ کوششوں کے لیے ایک خراج تحسین ہے۔
**************
ش ح ۔ و ا ۔ ت ح
U- 1749
(Release ID: 1982465)
Visitor Counter : 96