پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ

Posted On: 04 DEC 2023 5:47PM by PIB Delhi

وزارت خارجہ  اور پارلیمانی امور کی وزارت میں وزیر مملکت جناب وی مرلی دھرن نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب  میں بتایا کہ  پارلیمانی امور کی وزارت ملک بھر کے اسکولوں میں یوتھ پارلیمنٹ کے مندرجہ ذیل مقابلوں کا انعقاد کرتی ہے:-

دہلی کے این سی ٹی  اور نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے تحت سرکاری اسکولوں  میں

یوتھ پارلیمنٹ مقابلے

کیندریہ ودیالیوں کے لیے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ

جواہر نوودیا ودیالیوں کے لیے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ

   اسکیموں کے مطابق، ہر ایک مقابلہ متعلقہ سرپرست تعلیمی یعنی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، حکومت این سی ٹی دہلی اور محکمہ تعلیم، نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی)؛ کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن، نوودیا ودیالیہ سمیتی تنظیموں کے ذریعہ نامزد کردہ حصہ لینے والے اسکولوں کے درمیان منعقد کیا جاتا ہے ۔ اسکولوں کو سرپرست تعلیمی تنظیموں ان کے تنظیمی ڈھانچے کے مطابق نامزد کرتی ہیں نہ کہ ریاست کے لحاظ سے۔

   پچھلے پانچ برسوں کے دوران حصہ لینے والے اسکولوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:-

 

نمبر شمار

سال

حصہ لینے والے اداروں کی تعداد

 

 

دہلی کے  اسکول

کیندریہ ودیالیہ

جے این ویز

1

2018-19

33

125

64

2

2019-20

31

125

64

3

2020-21

کووڈ وبائی امراض کے  دوران یہ مقابلہ منعقد نہیں کئے گئے

4

2021-22

5

2022-23

39

150

80

 

وزارت پارلیمانی امور کی طرف سے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران اسکولوں میں یوتھ پارلیمنٹ کے مقابلوں کے انعقاد میں خرچ کیے گئے فنڈز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:-

 

نمبر شمار

مالی سال

وزارت  پارلیمانی امور کے ذریعہ خرچ کئے گئے فنڈز(روپے میں)

1.

2018-19

26,43,150/-

2.

2019-20

35,69,837/-

3.

2020-21

6,78,086/-

4.

2021-22

40,000/-

5.

2022-23

3,84,557/-

 

یوتھ پارلیمنٹ مقابلوں کا انعقاد وزارت پارلیمانی امور کی طرف سے جمہوریت کی جڑوں کو مضبوط کرنے، نظم و ضبط کی صحت مند عادات، دوسروں کے خیالات کو برداشت کرنے اور طلبہ برادری کو پارلیمنٹ کے کام سے خود کو واقف کرنے کے قابل بنانے کے مقصد سے منعقد کیا جاتا ہے۔

*******

ش ح۔ش ت ۔ ج

Uno1754


(Release ID: 1982456) Visitor Counter : 93
Read this release in: English , Hindi