شہری ہوابازی کی وزارت
اڑان اسکیم سے اب تک 130 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے فائدہ اٹھایا ہے
517آر سی ایس روٹس نے اب تک 76 ہوائی اڈوں کو جوڑنے کے لیے آپریشن شروع کیے ہیں، جن میں9 ہیلی پورٹ اور 2 واٹر ایروڈروم شامل ہیں
اڑان اسکیم کے تحت، حکومت اڑان پروازوں کے آپریشن کے لیے 2024 تک اڑان کے 1000 روٹس کو فعال کرنے اور 100 غیر استعمال شدہ اور کم استعمال شدہ ہوائی اڈوں/ہیلی پورٹس/واٹر ایروڈرومز کو بحال/ترقی کرنے کا ہدف رکھتی ہے
اس اسکیم کے تحت ہوائی اڈوں کی ترقی کے لیے مختص شدہ 4500 کروڑ روپے میں سے 3751 کروڑ روپے استعمال کئے گئے
Posted On:
04 DEC 2023 2:34PM by PIB Delhi
علاقائی رابطہ اسکیم (آر سی ایس)- اڑان (اڑے دیش کا عام ناگرک) عوام کے لیے سستی شرحوں پر علاقائی ہوائی رابطے کو بحال کرنا چاہتا ہے۔اس اسکیم کا تصور ہےکہ موجودہ ہوائی پٹیوں اورہوائی اڈوں کی بحالی کے ذریعے ملک کے غیراستعمال شدہ اور کم استعمال شدہ ہوائی اڈوں تک کنیکٹیویٹی فراہم کرے۔ یہ اسکیم دس سال کی مدت کے لیے کام کرے گی۔اڑان اسکیم کی نمایاں خصوصیات حسب ذیل ہیں:
i) علاقائی رابطہ اسکیم -اڑان کو علاقائی ایریاز کو جوڑنے والے کم استعمال شدہ / غیراستعمال شدہ راستوں پر فضائی آپریشن کو فعال کرنے، متوازن علاقائی ترقی کو فروغ دینے اور عوام کے لیے پرواز کو سستی بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ii) مرکزی، ریاستی حکومتوں اور ہوائی اڈے کے آپریٹرز کی طرف سے رعایتوں کے لحاظ سے مالی مراعات کو منتخب ایئر لائن آپریٹرز تک بڑھایا جاتا ہے تاکہ غیراستعمال شدہ /کم استعمال شدہ ہوائی اڈوں/ہیلی پورٹس/واٹر ایروڈرومز سے آپریشنز کی حوصلہ افزائی کی جا سکے اور ہوائی کرایہ کو سستی رکھا جا سکے۔
iii) منتخب ایئر لائن آپریٹرز کو مالی امداد وائبلٹی گیپ فنڈنگ (وی جی ایف) کی شکل میں ہے۔ ریاستی حکومتیں اپنی ریاستوں سے متعلق آر سی ایس پروازوں کے لیے وی جی ایف کے لیے 20 فیصد حصہ فراہم کرتی ہیں۔ تاہم، شمال مشرقی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے وی جی ایف کا حصہ 10 فیصدہے۔
iv) آغاز کی تاریخ سے تین (3) سال کی مدت کے لیے آر سی ایس اڑانوں کے لئے آر سی ایس ہوائی اڈوں پر منتخب ایئر لائن آپریٹرز کے ذریعہ تیار کردہ ایوی ایشن ٹربائن فیول(اےٹی ایف)پر 1 فیصد/2فیصد کی شرح سے ایکسائز ڈیوٹی لگائی جاتی ہے۔
v) ایئر لائنز کوآر سی ایس پروازوں پر طیاروں کی قسم اور سائز کے لحاظ سے آر سی ایس سیٹوں کے طور پر سیٹوں کی مخصوص تعداد کا پابند کرنا ہوتا ہے۔
vi) ریجنل کنیکٹیویٹی فنڈ(آر سی ایف)ایم ٹی او ڈبلیو(زیادہ سے زیادہ ٹیک آف ویٹ) 40 ٹن سے زیادہ والے ہوائی جہازوں کی ہر روانگی پر لیوی کے ذریعےپیدا کیاگیا ہے سوائے شمال مشرقی علاقے، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ،جموں و کشمیر، لداخ، انڈمان اور نکوبار جزائر اور لکشدیپ جزائر کے مرکزکے زیر انتظام علاقے کے راستوں پر پروازوں کی روانگی کے۔
vii) متوازن علاقائی ترقی کے لیے، راستے کی تقسیم ملک کے پانچ خطوں میں مساوی طور پر پھیلی ہوئی ہے یعنی شمال، جنوب، مشرق، مغرب اور شمال مشرق (ایک مخصوص علاقے میں 30فیصد کی کیپ کے ساتھ)۔
viii) آرسی ایس – اڑان ایک مارکیٹ سے چلنے والی اسکیم ہے۔ دلچسپی رکھنے والی ایئر لائنز مخصوص راستوں پر مانگ کے اپنے جائزے کی بنیاد پرآرسی ایس – اڑان کے تحت بولی لگانے کے وقت تجاویز پیش کرتی ہیں۔
اسکیم کی مدت:اسکیم 10 سال کی مدت کے لیے لاگو ہوگی، جس کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جائے گا۔
آر سی ایس روٹ کے لیے وی جی ایف سپورٹ صرف تین سال کی مدت کے لیے دستیاب ہے۔
ہوائی جہاز / ہیلی کاپٹر کی قسم: یہ اسکیم مختلف قسم کے ہوائی جہاز بشمول سمندری طیارے اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے آپریشن کی اجازت دیتی ہے۔
اہل آپریٹرز:ڈی جی سی اے کے ذریعہ جاری کردہ شیڈولڈ ایئر ٹرانسپورٹ سروس (مسافر) کے لئے ایک درست شیڈول آپریٹر پرمٹ (ایس او پی)یا شیڈول کموٹر آپریٹر (ایس سی او)پرمٹ۔
اسکیم کے تحت ملک میں ہوائی اڈوں کی ترقی کے لیے 4500 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جس میں سے3751 کروڑ روپے۔ اسکیم کے آغاز سے اب تک کا استعمال کئے جاچکے ہیں۔28 نومبر2023 تک منتخب ایئر لائن آپریٹرز کو وی جی ایف 3020 کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔
ریاست تمل ناڈو میں ہوائی اڈوں کو تیار کرنے کے لیے97.88 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی، اس پر اب تک 94.51 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔
اڑان اسکیم کے تحت، حکومت نے اسکیم کی گردش کے دوران1000 اڑان روٹس کو فعال کرنے اوراڑان پروازوں کو چلانے کے لیے 2024 تک ملک میں 100 غیرا ستعمال شدہ اور کم استعمال شدہ ہوائی اڈوں/ہیلی پورٹس/واٹر ایروڈرومز کو بحال کرنے/ڈیولپ کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ 517 آر سی ایس راستوں نے اب تک 76 ہوائی اڈوں کو جوڑنے کے لیے آپریشن شروع کیے ہیں،جن میں9 ہیلی پورٹس اور 2 واٹر ایروڈوم شامل ہیں۔ اس اسکیم سے اب تک 130 لاکھ سے زیادہ لوگ استفادہ کر چکے ہیں۔
26-2023 کی مدت کے دوران تمل ناڈو سمیت ملک میں50 نئے ہوائی اڈوں/ہیلی پورٹس/واٹر ایروڈرومز کی ترقی اور آپریشنلائزیشن کے لیے اسکیم کے دوسرے مرحلے کے تحت 1000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
یہ جانکاری شہری ہوا بازی کی وزارت میں وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
*************
ش ح۔ا ک ۔م ش
(U-1742)
(Release ID: 1982368)
Visitor Counter : 76