شہری ہوابازی کی وزارت
ملک میں پی پی پی کے تحت 14 ہوائی اڈے چلائے جارہے ہیں
نیشنل مونیٹائزیشن پائپ لائن کے تحت ، سال 2022 اور 2025 کے درمیان 25 اے اے آئی ہوائی اڈوں کے پٹے پر دینے کے لیے نشاندہی کی گئی ہے
Posted On:
04 DEC 2023 2:37PM by PIB Delhi
ملک میں سردست 14 ہوائی اڈے سرکاری نجی ساجھیداری (پی پی پی) کے تحت چلائے جارہے ہیں۔ گزشتہ تین برس (مالی سال 21-2020 سے مالی سال 23-2022) کے لیے ان ہوائی اڈوں کی تفصیلات اور سالانہ منافع/نقصان ظاہر کرنے والا ایک بیان ضمیمہ-اے میں منسلک کیا گیا ہے۔
ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے ذریعہ چلائے جارہے 125 ہوائی اڈوں کے (مالی سال 21-2020 سے مالی سال 23-2022) کے لیے سالانہ منافع/نقصان کو ظاہر کرنے والا ایک بیان ضمیمہ-بی میں منسلک کیا گیا ہے۔
نیشنل مونیٹائزیشن پائپ لائن (این ایم پی) کے تحت 25 اے اے آئی ہوائی اڈے یعنی بھونیشور، وارانسی، امرتسر، تریچی، اندور، رائے پور، کالی کٹ، کوئمبٹور، ناگپور، پٹنہ، مدورئی، سورت، رانچی، جودھپور، چنئی، وجے واڑہ، وڈوڈرا، بھوپال، تروپتی، ہبلی، امپھال، اگرتلہ،اودے پور، دہرہ دون اور راجہ مندری کو سال 2022 سے 2025 کے دوران پٹے پر دینے کے لیے نشان زد کیے گئے ہیں۔
ضمیمہ-اے
پی پی پی ہوائی اڈوں کی منافع/نقصان کی تفصیلات
Annexure A&B
شہری ہوابازی کی وزارت میں وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے۔
******
ش ح ۔ ع م ۔ج ا
U. No.1738
(Release ID: 1982366)
Visitor Counter : 91