شہری ہوابازی کی وزارت

بھارت کے 66 ہوائی اڈے صد فی صد سبز توانائی سے چلائے جارہے ہیں


 دلّی، ممبئی، حیدرآباد اور بینگلورو جیسے ہوائی اڈوں نے چار+لیول اور ہوائی اڈوں کی بین الاقوامی کونسل (اے سی آئی) کی اعلیٰ تسلیم شدہ حیثیت حاصل کرلی ہےاور یہ ہوائی اڈے، کاربن کے اخراج سے پاک ہوائی اڈے بن گئے ہیں

شہری ہوابازی کی وزارت ایم او سی اے نے ملک میں ہوائی اڈوں کو کاربن کے اخراج سے مبرا بنانے اور خالص صفر کاربن اخراج کی حصولیابی کی غرض سے کئی اقدامات کیے ہیں۔ وزارت نے ہوائی اڈوں کی کاربن اکاؤنٹنگ اور رپورٹنگ کے فریم ورک کو معیار بناکر ایسا کیا ہے

Posted On: 04 DEC 2023 2:38PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی کی وزارت ایم او سی اے نے ملک میں شہری ہوابازی کی وزارت ایم او سی اے نے ملک میں ہوائی اڈوں کو کاربن کے اخراج سے مبرا بنانے اور خالص صفر کاربن اخراج کی حصولیابی کی غرض سے کئی اقدامات کیے ہیں۔ وزارت نے ہوائی اڈوں کی کاربن اکاؤنٹنگ اور رپورٹنگ کے فریم ورک کو معیار بناکر ایسا کیا ہے۔اس مقصد کے لیے مقررہ کارروائیوں کے ساتھ ہوائی اڈے کے آپریٹرس کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ ہوائی اڈوں میں کاربن اخراج کی نقشہ سازی کریں اور ایک مرحلے وار طریقے سے کاربن کے مکمل طور پر اخراج اور کاربن کے اخراج سے مبرا بنانے کی غرض سے کام کریں۔ اور متعلقہ ریاستی سرکاروں کو شہری ہوابازی کی وزارت نے جلد تیار ہونے والے گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کو تیار کرنے والوں اور متعلقہ ریاستی سرکاروں کو بھی صلاح دی ہے کہ وہ کاربن کے اخراج سے مبرا بنانے اور خالص صفر کاربن اخراج کی حصولیابی کے لیے مل کر کام کریں۔ اس میں دیگر باتوں کے علاوہ سبز اور آلودگی سے مبرا توانائی کا استعمال بھی شامل ہے۔

حکومت ہند کی درج بالا کوششوں کے ساتھ ساتھ  اور ہوائی اڈوں کی بین الاقوامی کونسل (اے سی آئی) کی اعلیٰ تسلیم شدہ حیثیت حاصل کرلی ہےاور یہ ہوائی اڈے، کاربن کے اخراج سے پاک ہوائی اڈے بن گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بھارت کے 66 ہوائی اڈے صد فی صد سبز توانائی سے چلائے جارہے ہیں۔

شہری ہوابازی کی وزارت میں وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے۔

 

******

ش ح ۔  ع م  ۔ج ا

U. No.1737



(Release ID: 1982365) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Marathi , Hindi