عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

این سی جی جی، نئی دہلی میں اروناچل پردیش کے سرکاری ملازمین کے لیےصلاحیت سازی کا چوتھاپروگرام کامیابی سے مکمل ہوا


اب تک اروناچل پردیش کے 113 افسران کو تربیت دی جا چکی ہے

Posted On: 01 DEC 2023 6:45PM by PIB Delhi

اروناچل پردیش کے سرکاری ملازمین کے لیے 2 ہفتے کا صلاحیت سازی  پروگرام(سی بی پی)یکم دسمبر 2023 کو اچھی حکمرانی کے قومی مرکز  (این سی جی جی) نئی دہلی میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ شمال مشرقی اور سرحدی ریاستوں کی ترقی ، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی ہدایات کے مطابق اگلے پانچ سال میں اروناچل پردیش کے 500 افسران کو تربیت دینے کے لیے 2022 میں این سی جی جی کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے تھے۔ معاہدے کے ایک حصے کے طور پر،این سی جی جی پہلے ہی 113 افسران کو تربیت دے چکا ہے جن میں چوتھے صلاحیت سازی پروگرام کے 30 شرکاء شامل ہیں۔

این سی جی جی ٹیم کی طرف سے صلاحیت سازی کے دو ہفتے کے پروگرام کو سائنسی طور پر تیار کیا گیا تھا اور اس میں وسیع معلومات، علم، نئے خیالات، اور بہترین طرز عمل سےایک دوسرے کو واقف کرانا شامل تھا جو شہریوں پر مرکوز حکمرانی کو فروغ دیتے ہیں۔ ہر تربیتی پروگرام کے اجلاس کواین سی جی جی فیکلٹی نے ریاست کی ضروریات اور اروناچل پردیش کی حکومت کے مشورے سے ترتیب دیا تھا۔ صلاحیت سازی کےاس پروگرام  کامقصد سرکاری ملازمین کو ان کی کام کی جگہوں پر پالیسیوں اور نفاذ کے درمیان خلا کو پر کرنے کے لیےکی جانے والی  کوششوں میں مدد کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00155PR.jpg

اختتامی اجلاس کی صدارت جناب وی سری نواس، ڈائرکٹر جنرل، اچھی حکمرانی کے قومی مرکز نے کی۔ انہوں نے شرکت کرنے والے افسران سے درخواست کی کہ وہ پروگرام کے دوران حاصل ہونے والی معلومات سے بھرپور استفادہ کریں اور اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے زور دیکر کہا کہ وہ اپنی معلومات سے ایک دوسرے کو واقف کرائیں اور گروپ کی شکل  میں کام کریں جو اچھے خیالات کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے جس سے استفادہ کیا جا سکے تاکہ شہریوں کے معیار  زندگی کو بہتر بنایا جا سکے۔انہوں نے اروناچل پردیش میں سرکاری پروگراموں کے نفاذ میں کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی اور پروگرام میں مؤثر پریزنٹیشنز دینےپر افسران کی تعریف کی، جس میں ضروری معلومات شامل کرکے مزید بہتری لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے تحصیل اور ضلع کی سطح پر بار بار معائنہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ پروگراموں کے بروقت نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے کام کاج کی لگاتار نگرانی کی جاسکے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس خیال کا مقصد افسران کی اپنی سرکاری ذمہ داریوں کو مؤثر طریقے سے انجام دینے کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے اور ان سے درخواست کی کہ وہ خدمات کی فراہمی میں سنجیدگی سے کام لیں تاکہ شہریوں کو حکومت کے قریب لاتے ہوئے بہتر طرز حکمرانی  کا مقصدحاصل ہو سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JOXQ.jpg

اپنے  استقبالیہ کلمات  اور پروگرام کے جائزہ میں پروگرام کے کورس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر بی ایس بشٹ نے کہا کہ صلاحیت سازی کے  چوتھے پروگرام میں،این سی جی جی نے ملک میں کیے  گئے مختلف اقدامات جیسے کہ ایکویٹی اورسرکاری  مداخلت، عوامی پالیسی اور نفاذ، فن ٹیک اور شمولیت، عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا، اچھی حکمرانی کی تبدیلی کا نمونہ شیئر کیا۔ گورننس میں اخلاقی نقطہ نظر، ڈیزاسٹر مینجمنٹ: ہندوستانی اور عالمی طرز عمل، وژن آف انڈیا @2047: سول سروسز پر فوکس، ایگزیکٹیو جوڈیشری انٹرفیس، ڈیجیٹل گورننس: پاسپورٹ سیوا اور ایم اے ڈی اے ڈی کے کیس اسٹڈیز، ٹیکنالوجی سے چلنے والی گورننس، لیڈرشپ کوآرڈینیشن اور موثر مواصلاتی مہارت بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، 2030 تک پائیدار ترقی کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے نقطہ نظر، خواہش مند اضلاع، طرز عمل میں تبدیلی سے متعلق بندوبست ، ڈیجیٹل انڈیا، پانی کا تحفظ: ایک گاؤں سحرانگیز کام کرتا ہے، قبائلی علاقے میں تعلیم- ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آر ایس)، شمال مشرقی خطے گاؤوں / خدمات کے منصوبوں میں تمام تر لوگوں تک بنیادی خدمات ، ترقی اور تحفظ، ذریعہ معاش کو فروغ دینا: ہمالیائی ریاست کا معاملہ، سیاحت: ترقی کی صلاحیت، دیہی رہائش، واٹرشیڈ مینجمنٹ کے تناظر میں دیہی ترقی کا جائزہ، موسمیاتی تبدیلی اور اس کے اثرات حیاتیاتی تنوع: پالیسیاں اور عالمی طرز عمل، پبلک ایڈمنسٹریشن میں اختراعات، قومی سلامتی کے منظر نامے کا جائزہ، پروجیکٹ کی منصوبہ بندی، عمل درآمد اور نگرانی-جے جے ایم، مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کا نظام دیگر اہم موضوعات وغیرہ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003H7V7.jpg

شرکاء کو ان دوروں سے بھی آگاہ کیا گیا جس کا مقصد مختلف ترقیاتی منصوبوں اور اداروں کا مشاہدہ کرنا تھا۔ ان دوروں سے  نمایاں اقدامات اور تنظیموں کی گہرائی سے معلومات اور  موقع پر ہی تجربات حاصل ہوتے  ہیں، جن میں بھارت کی پارلیمنٹ،ایمس، پریاورن بھون،ایم ڈی این آئی وائی، این ڈی ایم سی، پردھان منتری سنگھرالیہ اور دیگر شامل ہیں۔

صلاحیت سازی کے چوتھے پروگرام کی مجموعی نگرانی اور تال میل کاکام اروناچل پردیش کے کورس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر بی ایس بشٹ، کورس کے ساتھی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سنجیو شرما اور ٹریننگ اسسٹنٹ جناب برجیش بشٹ نیز این سی جی جی کی صلاحیت سازی کی ٹیم کے ساتھ ملکر انجام دے رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004V8YC.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔اس ۔ع ن

(U: 1727)



(Release ID: 1982272) Visitor Counter : 65


Read this release in: English , Hindi