سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
صدر جمہوریہ ہند آئندہ روز معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر معذور افراد (دیویانگ جنو)کی اختیارکاری سے متعلق قومی ایوارڈس -2023 تفویض کریں گی
Posted On:
02 DEC 2023 8:02PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترم دروپدی مرمو 3 دسمبر 2023 کو ’دیویانگ جنو کے بین الاقوامی دن‘ کے موقع جپر نئی دہلی میں واقع وگیان بھون میں ، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی مرکزی وزارت کے تحت معذور افراد (دیویانگ جنو) کی اختیارکاری کے محکمے کے ذریعہ منعقدہ ایک پروگرام میں مہمان ذی وقار کے طور پر شرکت کریں گی۔ صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو ایسے بہترین دیویانگ جنو اور افراد/ تنظیموں کو مقتدر قومی ایوارڈ تفویض کریں گی جو دیویانگ جنوں کی اختیار کاری کے لیے کام کر رہے ہیں۔
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار اس تقریب کی صدارت کریں گے، جبکہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزرائے مملکت جناب رام داس اٹھاولے، جناب اے نرائن سوامی اور محترمہ پرتیما بھومک بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔
معذور افراد کے بین الاقوامی دن یعنی 3 دسمبر کو، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت دیویانگ جنو کی اختیار کاری کا محکمہ ہر سال دیویانگ جنو کی اختیار کاری کے لیے افراد، اداروں، تنظیموں، ریاست/ضلع، وغیرہ کو ان کی شاندار حصولیابیوں اور اس سلسلے میں انجام دیے گئے کاموں کے لیے قومی ایوارڈس تفویض کرتا ہے۔
سال 2023 کے لیے دیویانگ جنو کی اختیار کاری کے لیے قومی ایوارڈس مندرجہ ذیل زمروں کے تحت دیے جا رہے ہیں:
- دیویانگ کی اختیارکاری کے لیے قومی ایوارڈ -2023 ، افرادی طور پر عمدہ کارکردگی
- سروشریشٹھ دیویانگ جن
- شریشٹھ دیویانگ جن
- لوکوموٹر ڈسیبلٹی – (لوکوموٹر، پٹھوں کی معذوری، پستہ قد، تیزابی حملے کے شکار، جذام ، دماغی فالج)
- بصارت سے متعلق معذوری – (اندھاپن، کمزور بینائی)
- سماعت سے متعلق معذوری (بہراپن، سننے میں پریشانی، بولنے اور زبان کی معذوری)
- دانشورانہ معذوری (ذہنی معذوری، ذہنی رویہ، مخصوص تدریسی معذور، آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر)
- مندرجہ بالا (اے) سے (ڈی) تک مذکور معذوریوں کوچھوڑ کر کوئی دیگر مخصوص معذوری
3) شریشٹھ دیویانگ بال/ بالِکا
4) سروشریشٹھ وِیَکتی – دیویانگ جنو کے سشکتی کرن کے لیے کاریہ رتھ
5) سروشریشٹھ پُنرواس پیشہ ور (بازآبادکاری کے پیشہ ور/ کارکن) – دیویانگتا کے شیتر میں کاریہ رتھ
IIدیویانگ جنوں کی اختیارکاری میں مصروف اداروں کے لیے قومی ایوارڈ - 2023
- دیویانگ شکتی کے لیے سروشریشٹھ سنستان (نجی تنظیم، این جی او)
- دیویانگ جنو کے لیے سروشریشٹھ نیوکتا – (سرکاری تنظیم / پی ایس ایز/ خودمختار انجمنیں / نجی شعبہ)
- سُگمیا بھارت ابھیان کے کاریانوین / بادھامکت واتا ورن کے سرجن میں سروشریشٹھ راجیہ/ یوٹی / ضلع
- سروشریشٹھ سُگمیا یاتایات کے سادھن / سوچنا ایوم سنچار پرودیوگیکی (سرکاری/ نجی تنظیم)
- دیویانگ جنو کے ادھیکار ادھی نیئم / یو ڈی آئی ڈی ایوم دیویانگ سشکتی کرن کی انیہ یوجناؤں کے کاریانوین میں شریشٹھ راجیہ/ یوٹی/ ضلع
- دیویانگ جنو کے ادھیکار ادھی نیئم 2016 کے اپنے راجیہ میں کاریانوین میں سروشریشٹھ راجیہ دیویانگ جن آیوکت
- پنرواس پیشہ واران کے وکاس میں سنلگن سروشریشٹھ سنگٹھن
حوالہ جات
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:1707
(Release ID: 1982010)
Visitor Counter : 84