نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

مالیاتی فائدے کے لیے اقتصادی قوم پرستی سے سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا: نائب صدرجمہوریہ


قانون سازوں کو ملک کی ترقی کے لیے ڈاکٹر راجندر پرساد کی قیادت میں آئین ساز اسمبلی کے اراکین کے طرز عمل کی تقلید کرنی چاہیے: نائب صدرجمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ  نے کہا کہ آج دنیا عالمی معاملات پر ہندوستان کو ایک سرکردہ آواز کے طور پر دیکھ رہی ہے

موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے، قدرتی وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنانا چاہیے: نائب صدرجمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ریڈیو کو غلط، منظم بیانیے کو بے اثر کرنے اور شہریوں تک مستند معلومات پہنچانے میں مدد کرنی چاہیے

'من کی بات' ایک منفرد اور تبدیلی کا پروگرام ہے جو انسانیت کے چھٹے حصے کو شامل کرتا ہے: نائب صدرجمہوریہ

نائب صدر  جمہوریہ نے آل انڈیا ریڈیو کے زیر اہتمام ڈاکٹر راجندر پرساد میموریل لیکچر 2023 دیا

Posted On: 02 DEC 2023 5:34PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند  جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج ہندوستان کی ترقی  کی رفتار تیز کرنے کے لیے اقتصادی قوم پرستی کو پروان چڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ غیر ضروری اشیاء کی درآمد کے لیے زرمبادلہ کے استعمال پر سوال اٹھاتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ نے تجارت، صنعت اور کاروبار سے اقتصادی قوم پرستی کو برقرار رکھنے کی اپیل کی، اور ہر شہری کو اس کے لیے حساس بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ متنبہ کرتے ہوئے کہ مالیاتی فائدے کے لیےاقتصادی قوم پرستی سے سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ "جب ہم اس روشن خیالی کو قبول کریں گے تو ہماری معیشت کوزبردست رفتار ملے گی ۔"

آج نئی دہلی کے آکاشوانی بھون میں 'ہندوستان کا ایک اقتصادی پاور ہاؤس کے طور پر عروج' کے موضوع پر آل انڈیا ریڈیو (آکاشوانی) کے زیر اہتمام ڈاکٹر راجندر پرساد میموریل لیکچر 2023، دیتے ہوئے ، نائب صدر جمہوریہ نے آزاد ہندوستان کے پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ، انہوں نے ہندوستان کی دستور ساز اسمبلی کے سربراہی میں ڈاکٹر راجندر پرساد کے اہم کردار کو تسلیم کیا، اور تمام قانون سازوں سے اپیل کی کہ وہ ملک کی ترقی کے لیے دستور ساز اسمبلی کے اراکین کے طرز عمل کی تقلید کریں۔

ہندوستان کی معیشت کے’’پانچ کمزور “ سے لے کر آج دنیا کے  ”پانچ سرکردہ “ معیشتوں تک کے سفر کا ذکر کرتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ  نے ہندوستان کی ان تاریخی کامیابیوں کو بیان کیا جو تاریخ کو لکھ رہی ہیں۔ ہندوستان کے عالمی قدو قامت کی ستائش کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ  دھنکھڑ نے کہا کہ آج پوری دنیا عالمی معاملات پر ہندوستان کو ایک اہم آواز کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج کا مشاہدہ کرتے ہوئے جس سے پوری انسانیت کو خطرہ لاحق ہے، نائب صدر جمہوریہ  نے قدرتی وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر زور دیا اور کہا کہ کسی کی مالی طاقت کو پانی، پیٹرولیم، بجلی جیسے وسائل کے استعمال کا تعین نہیں کرنا چاہیے۔ مہاتما گاندھی کا حوالہ دیتے ہوئے، جناب دھنکھڑنے سامعین کو یاد دلایا کہ "زمین ہر ایک کی ضرورت کے لیے کافی ہے، لیکن ہر کسی کے لالچ کے لیے نہیں"۔

ملک کے کونے کونے تک تنقیدی پیغامات پہنچانے کے پلیٹ فارم کے طور پر آل انڈیا ریڈیو کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے ریڈیو کے میڈیم کو ایک نئی پہچان دینے میں وزیر اعظم کے ’من کی بات‘ کے ذریعہ ادا کیے گئے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے جھوٹی،مصنوعی بیانیوں کو بے اثر کرنے اور مستند معلومات شہریوں تک پہنچنے کو یقینی بنانے کے لیے ریڈیو کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر وزارت اطلاعات و نشریات  کے سکریٹری جناب اپوروا چندر، پرسار بھارتی کے سی ای او، جناب گورو دویدی؛ آل انڈیا ریڈیو  کی پرنسپل ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر وسودھا گپتا  اور دیگر معززین موجود تھے۔

یہاں کلک کریں ->   ڈاکٹر راجندر پرساد میموریل لیکچر 2023 میں کی گئی نائب صدر جمہوریہ  کی تقریر کا متن

5.JPG

6.JPG

8.JPG

9.JPG

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

1699



(Release ID: 1982005) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Hindi , Tamil