وزارت دفاع

آتم نربھر بھارت: آئی ڈی ای ایکس- ڈی آئی او نے جدید گیلیم نائٹرائڈ سیمی کنڈکٹرز کے ڈیزائن اور ترقی کے مخصوص شعبے میں دفاعی اختراع کے لیے 300 ویں معاہدے پر دستخط کیے

Posted On: 01 DEC 2023 5:10PM by PIB Delhi

انوویشنز فار ڈیفنس ایکسی لینس (آئی ڈی ای ایکس) ، جو ڈیفنس پروڈکشن ڈپارٹمنٹ کی اہم پہل ہے، اپنے 300 ویں معاہدے پر دستخط کرکے ایک سنگ میل تک پہنچ گئی ہے۔ معاہدہ جدید گیلیم نائٹرائڈ سیمی کنڈکٹرز کے ڈیزائن اور ترقی سے متعلق ہے جو کہ ریڈار سے لے کر ای ڈبلیو (الیکٹرانکس وارفیئر) جیمرز تک دفاعی ایپلی کیشنز میں وائرلیس ٹرانسمیٹر کی اگلی نسل کے لیے ضروری ہے۔ فی الحال، تقریباً تمام جی اے این اجزاء ایک حساس اور جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے درآمد کیے جاتے ہیں جس کی برآمد پر بہت سے ممالک کنٹرول اور پابندی لگاتے ہیں۔ اس تجویز کا مقصد مکمل طور پر دیسی جی اے این ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ہندوستان میں دفاع کے لیے جی اے این اجزاء کو ڈیزائن کرنا، ڈیولپ دینا اور مینوفیکچر کرنا ہے۔ اس سے مقامی ڈیزائن اور ڈیولپمنٹ کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہو گا، جس سے برآمدات سمیت دفاعی شعبے میں بے پناہ امکانات کی راہ ہموار ہو گی۔

اس معاہدے پر نئی دہلی میں یکم دسمبر  2023 کو ایڈیشنل سکریٹری (دفاعی صنعت کی پیداوار) اور سی ای او/ڈی آئی او، ٹی نٹراجن نے میسرز اگنِت سیمی کنڈکٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ دفاعی سکریٹری جناب گریدھر ارامانے اور وزارت دفاع کے دیگر اعلیٰ سول اور فوجی حکام کی موجودگی میں دستخط کئے۔  آئی ڈی ای ایکس نے 15 فروری 2023 کو ایس پی آر آئی این ٹی (ایسپرنٹ) اقدام کے تحت شروع کیے گئے انڈین نیوی پرائم چیلنج کے فاتح کے ساتھ اپنے 200ویں معاہدے پر دستخط کرنے کے نو ماہ کے اندر یہ سنگ میل حاصل کیا۔ آئی ڈی ای ایکس کے 150ویں معاہدے پر دسمبر 2022 میں دستخط کیے گئے تھے۔

اپنے خطاب میں، سیکرٹری دفاع نے اختراع کاروں کو ان کی کامیابی پر سراہا اور دیسی ٹیکنالوجیز کی تیز رفتار ترقی کی ضرورت کو دہرایا۔ انہوں نے 300 ویں معاہدے پر دستخط کرنے پر آئی ڈی ای ایکس کی تعریف کی اور حکام سے کہا کہ وہ دفاعی شعبے کے ساتھ جدت پسندوں کو جوڑنے کے متاثر کن رفتار کو برقرار رکھیں۔

ایک اور پیش رفت میں، ’میک ان انڈیا‘ پہل اور آئی ڈی ای ایکس جدت پسندوں کے لیے ’پاتھ ٹو پروکیورمنٹ‘ کے عزم کو جاری رکھتے ہوئے، بی ای ایل نے آئی ڈی ای ایکس ونر میسرز بلرگْس اینوویشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ ان کے حل ’ٹرائیڈنٹ‘  کے لیے ایک پروکیورمنٹ معاہدہ کیا، جو ایک ذہین میری ٹائم ڈومین آگاہی ٹول ہے، جس میں ایک مضبوط حل موجود ہے جو میری ٹائم سیکورٹی کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ حل غیرمعمولی کھوج پر انحصار کرتے ہوئے اعلیٰ سمندری ڈومین کے تئیں بیداری پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے اور جلد فیصلہ کرنے میں معاون کرتا ہے۔ یہ آئی ڈی ای ایکس  اسکیم کے تحت ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز (ڈی پی ایس یو) کے ذریعہ دیا گیا پہلا پروکیورمنٹ آرڈر ہے۔

آئی ڈی ای ایکس فریم ورک کا آغاز وزیر اعظم نے 2018 میں کیا تھا جس کا مقصد دفاعی شعبے میں باہمی تعاون اور ترقی کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا، اسٹارٹ اپس کو شامل کرنا اور ملک میں قائم دفاعی اور ایرو اسپیس کو ترقی دینا ہے۔ آئی ڈی ای ایکس کو ڈیفنس انوویشن آرگنائزیشن (ڈی آئی او) کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے، جو ڈیفنس پروڈکشن ڈپارٹمنٹ کے تحت قائم ہے۔

بہت ہی کم وقت میں آئی ڈی ای ایکس ، جسے سال 2021 کے لیے انوویشن کیٹیگری میں عوامی پالیسی کے لیے باوقار وزیراعظم ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے، اپنے فلیگ شپ پروگراموں جیسے ڈی آئی ایس سی (ڈسک)، پرائم اور اوپن چیلنجز  جیسے دفاعی ماحولیاتی نظام میں ایک گیم چینجر کے طور پر ابھرا ہے۔ اوپن چیلنجز (او سی) آئی ڈی ای  ایکس دفاعی شعبے میں مطلوبہ رفتار پیدا کرنے اور دفاعی شعبے میں اسٹارٹ اپس کی ایک بڑی تعداد پیدا کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ یہ ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنے اور ہندوستان کے ٹیلنٹ کو ملک میں واپس لانے میں بھی کامیاب رہا ہے۔

 

******

ش  ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 1669



(Release ID: 1981718) Visitor Counter : 72


Read this release in: English , Hindi