کوئلے کی وزارت
کوئلے کی پیداوار نومبر میں 84.53 میٹرک ٹن تک پہنچ گئی، گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.03 فیصد اضافہ
نومبر تک مجموعی پیداوار 591.28 میٹرک ٹن ہے
نو فیصد سے زیادہ اضافے کے ساتھ کوئلہ کی ترسیل 81.63 میٹرک ٹن تک پہنچ گئی
Posted On:
01 DEC 2023 6:08PM by PIB Delhi
کوئلے کی وزارت نے نومبر 2023 کے مہینے کے دوران مجموعی طور پر کوئلے کی پیداوار میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا ہے، جو کہ 84.53 میٹرک ٹن (عارضی) تک پہنچ گیا ہے، جس نے پچھلے سال کے اسی مہینے کے 76.14 میٹرک ٹن کے اعداد و شمار کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جو کہ 11.03 فیصد کے اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔ کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کی پیداوار نومبر 2023 کے مہینے میں 8.74 فیصد کی ترقی کے ساتھ بڑھ کر 65.97 میٹرک ٹن (عارضی) ہو گئی ہے جب کہ نومبر 2022 میں یہ 60.67 میٹرک ٹن تھی۔ مجموعی کوئلے کی پیداوار (نومبر 2023 تک) مالی سال 23-24 میں 12.73 فیصد اضافے کے ساتھ 591.28 میٹرک ٹن (عارضی) تک پہنچ گئی ہے جبکہ مالی سال 22-23 میں اسی مدت کے دوران یہ 524.53 میٹرک ٹن تھی۔
اس کے علاوہ، نومبر 2023 میں کوئلے کی ترسیل میں 9.02 فیصد شرح نمو کے ساتھ نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جو 81.63 میٹرک ٹن (عارضی) تک پہنچ گیا، جو نومبر 2022 میں ریکارڈ کی گئی 74.87 میٹرک ٹن (عارضی) کے مقابلے میں قابل ذکر پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے۔ ساتھ ہی، کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کی ترسیل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جو نومبر 2023 میں 62.26 میٹرک ٹن (عارضی) تک پہنچ گیا، جو نومبر 2022 میں 59.91 میٹرک ٹن کے مقابلے میں، 3.92 فیصد کی ترقی کی نمائندگی کرتا ہے۔
کوئلے کے شعبے نے غیر معمولی بہتری کا تجربہ کیا ہے، جس کی نشاندہی کوئلے کی پیداوار، ترسیل اور اسٹاک کی سطح میں نمایاں اضافہ ہے۔ اس قابل ذکر ترقی کا سہرا کول پی ایس یو کی ثابت قدمی کو جاتا ہے، جو اس غیر معمولی پیشرفت کو آگے بڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ وزارت کوئلہ کی بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور آتم نربھر بھارت کے وژن کے مطابق ہونے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
*********
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 1666
(Release ID: 1981706)
Visitor Counter : 105