سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

نئے انتہائی فلوریسنٹ مواد نے اینٹی کینسر ڈرگس میتھوٹریکسیٹ کا پتہ لگانے کے لئے غیر انزائمیٹک نظریے کو تقویت پہنچائی جس کو زیادہ خوراک میں زہریلا سمجھا جاتا ہے

Posted On: 01 DEC 2023 5:08PM by PIB Delhi

فوسفارین ،کرسٹائن اور گولڈ (پی ایچ –سی وائی ایس-اے یو) کا استعمال کرتے ہوئے غیر معمولی آپٹیکل خصوصیات والا ایک نیا  انتہائی فلوریسنٹ مواد تیار کیا گیا ہے جس کو اینٹی کینسر ڈرگ (این ٹی ایکس) کا پتہ لگانے کے لئے ایک وژوئل سینسنگ پلیٹ فارم  کے طو رپر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جس کی زیادہ خوراک کا  پھیپھڑوں  ، پیٹ اور دل پر زہریلا اثر ہوتا ہے۔

تھریپیوٹک ڈرگس کی مانیٹرنگ اور انہیں ختم کرنا  بہت اہم ہے کیونکہ ان سے انسانی جسم پر شدید مضر اثرات ہوسکتے ہیں۔ میتھوٹریک سیٹ (ایم ٹی ایکس) بہت زیادہ استعمال کیا جانے والا اینٹی  کینسر ڈرگ ہے۔ ایم ٹی ایکس کی 10 µMسے زیادہ مقدار  اس صورت میں خون  کے پلازمہ   میں مضر رساں ہےجب کہ یہ دس گھنٹے سے زیادہ  سسٹم میں باقی رہ جائے۔ اس کے نتیجے میں پھیپھڑوں پر زہر خورانی کے اثرات پیٹ میں السر ہوسکتا ہے اور دل کا دورہ بھی پڑ سکتا ہے۔ ایم ٹی ایکس  بہت مہنگا ڈرگ ہے اور روایتی طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے غیر مطلوبہ زیادہ خوراک  کا پتہ لگانے کے کام میں بہت وقت لگتا ہے اور اس کے لئے پیچدہ  آلات کا استعمال کرنا  پڑتا ہے ۔ ان تمام  معا ملات پر غور کرتے ہوئے  ایک ایسے تیز رفتار اور حساس  پتہ لگانے کا طریقے  وضع کرنے کی ضرورت  ہے جو آسان ہو۔ اس معاملے کو حل کرنے کے لئےسائنس اورٹکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی) کے ایک خود مختار ادارے انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈی ان سائنس  اینڈ ٹکنالوجی  (آئی اے ایس ایس ٹی) کے سائنس دانوں نے فاسفورین ،کرسٹائن  اور گولڈ  (پی ایچ –سی وائی ایس-اے یو) کا استعمال کرتے ہوئے ایک انتہائی فلوریسنٹ مواد تیار کیا ہے۔ پروفیسر نیلوتپل سین سرما  ، ڈاکٹر مجیب آر خان ا ور ریسرچ اسکالر نسرین سلطانہ اور چنگ تھام  تھانل سنگھ  پر مشتمل ٹیم کے ذریعہ تیار کردہ مواد غیر معمولی آپٹیکل خصوصیات رکھتا ہے اور اس لئے اس کو اینٹی کینسر ڈرگ ایم ٹی ایکس کا پتہ لگانے کے لئے ایک وژوئل  سینسنگ پلیٹ فارم کے طو رپر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اینٹی کینسر ڈرگ میتھو ٹریک سیٹ  کا پتہ لگانے کے لئے  یہ غیر انزائمیٹک  نظریہ  تھریپیوٹک  تجزیہ کے لئے سائٹو ٹاکسی سٹی   کی جانچ میں مدد کرسکتا ہے۔ یہ  وضع کردہ سینسنگ پلیٹ فارم تمام گزشتہ سسٹمز سے زیادہ کارگر ہے کیونکہ  یہ مواد پتہ لگائے جانے کی ایک حد کے ساتھ بائیو کمپٹیبل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014OLF.jpg

یہ کام حال ہی میں آر ایس سی نینو اسکیل 2023, 15, 17570 میں شائع ہوا ہے۔ پبلکیشن لنکDOI: 10.1039/d3nr03948j

اس مضمون کے بارے میں مزید تفصیلات کے بارے میں پروفیسر نیلوتپل سین سرما ،فزیکل سائنسز ڈویژن  آئی اے ایس ایس ٹی (neelot@iasst.gov.in) سے  رابطہ کریں۔

*******

ش ح۔ا گ ۔ ج

Uno1664



(Release ID: 1981656) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Hindi