وزارت دفاع
ایئر مارشل پروین کیشو وہرا نے بھارتی فضائیہ میں ویسٹرن ایئر کمانڈ کے سینئر ایئر اسٹاف آفیسرکا عہدہ سنبھال لیا
Posted On:
01 DEC 2023 5:09PM by PIB Delhi
ایئر مارشل پروین کیشو ووہرا نے 01 دسمبر 2023 کو بھارتیہ فضائیہ کی مغربی فضائی کمان کے سینئر ایئر اسٹاف آفیسر (ایس اے ایس او ) کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
ایئر مارشل نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے سابق طالب علم ہیں اور انہیں 19 دسمبر 1987 کو انڈین ایئر فورس میں فائٹر پائلٹ کے طور پر کمیشن دیا گیا تھا۔ انہوں نے بنیادی طور پر مگ 21 پر 3500 گھنٹے سے زیادہ،خصوسی طورپر مگ 29 ویرئنٹ طیارے پر پرواز کرتے ہوئے قوم کےلئے خدمات انجام دیں۔
ایک کیٹیگری ‘اے’ کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر کے طورپر انہوں نے بطور ونگ کمانڈر نمبر 47 اسکواڈرن، ’دی بلیک آرچرز‘ کی کمانڈ کی، جس میں سے اب وہ کموڈور کمانڈنٹ ہیں۔ وہ 2014 سے 2017 تک ایئر فورس اسٹیشن ہلواڑہ کے ایئر آفیسر کمانڈنگ تھے۔ وہ مقامی کرن ایم کے II ہوائی جہاز، 'سوریاکرنس' پر ہندوستانی فضائیہ کی فارمیشن ایروبٹک ٹیم کے بانی اراکین میں سے ایک تھے۔ انہوں نے ائیر ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر آپریشنز، چیف آف دی ائیر اسٹاف کے ائیر اسسٹنٹ اور اسسٹنٹ چیف آف ائیر اسٹاف (آپریشنز) کی اہم تقرریاں کیں۔
وہ ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج، ویلنگٹن اور سینٹر آف ڈیفنس اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز، کینبرا، آسٹریلیا سے گریجویٹ ہیں۔ سینئر ایئر اسٹاف آفیسر ویسٹرن ایئر کمانڈ کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے وہ جموں و کشمیر اور لداخ کے ایئر آفیسر کمانڈنگ تھے۔
ائیر آفیسر کو قوم کے لیے ان کی نمایاں خدمات کے لیے‘ اتی وششٹ سیوا میڈل’ اور ‘وائیو سینا میڈل’ سے نوازا گیا ہے۔ ان کی شادی محترمہ نویتا ارجن ووہرا سے ہوئی ہے اور ان کا ایک بیٹاہے۔
************
ش ح۔ ا م ۔
(U: 1660)
(Release ID: 1981652)
Visitor Counter : 87