وزارت آیوش

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید نے پوشیدہ تپ دق کے انفیکشن پر دو روزہ تربیتی پروگرام شروع کیا

Posted On: 01 DEC 2023 5:22PM by PIB Delhi

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) نے آج سے ملک میں  پوشیدہ  تپ دق کے انفیکشن (ایل ٹی بی آئی) سے نمٹنے کے لیے وقف ایک جامع تربیتی اور واقفیت پر مبنی  پروگرام شروع کیا ہے جو 2 دسمبر 2023 کو اختتام پذیر ہوگا۔ ورکشاپ خاص طور پر آیورویدک طبی افسران کے لیے تیار کی گئی ہے۔ دہلی اور ہریانہ ریاست سے؛ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ سوشل میڈیا کے لائیو پلیٹ فارم کے ذریعے بھی اس کا حصہ بن رہے ہیں۔

نہ صرف ہندوستان میں بلکہ دنیا کی ایک بڑی آبادی پوشیدہ  تپ دق کے انفیکشن کا شکار ہے۔ اس میں ٹی بی کے جراثیم جسم میں غیر فعال حالت میں رہتے ہیں اور اس سے بچاؤ کے لیے خون کے مختلف ٹیسٹ یا ٹی ایس ٹی ٹیسٹ کرانا ضروری ہے اور اگر کوئی ٹیسٹ مثبت آیا تو ایکسرے کروائیں۔ دو روزہ ورکشاپ میں مختلف اجلاس  میں بیماری کو سمجھنے، اس کے علاج اور انتظام کے بارے میں معلومات دی جائیں گی، اس کے علاوہ ورکشاپ میں آیورویدک انتظام کے بارے میں بھی معلومات دی جائیں گی۔ وزارت آیوش اور وزارت صحت کی ٹی بی سے متعلق مختلف اسکیموں کے بارے میں معلومات کا اشتراک کیا جائے گا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ہندوستان کو ٹی بی سے پاک بنانے کی مہم کو عوام تک کیسے پہنچایا جائے اس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ آیوروید ہندوستان کو ٹی بی سے پاک  بنانے میں  تعاون دے سکتا ہے۔ اس سلسلے میں اے آئی آئی اے کی طرف سے کئے گئے مطالعات کو  بھی ملک اور دنیا کے سامنے لایا جائے گا۔

اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر پروفیسر تنوجا منوج نیساری نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ہم 2025 تک ٹی بی کو ختم کرنے کی راہ پر گامزن ہیں اور آیوروید اس میدان میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آیوش کی وزارت کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اے آئی آئی اے- ٹی بی جیسی بیماریوں کے خلاف جنگ میں عالمی قراردادوں کے لیے نئی توانائی پیدا کرے گا گا۔

غور طلب ہے کہ انسٹی ٹیوٹ میں ٹی بی کی معلومات، انتظام اور تشخیص کی سمت میں کافی عرصے سے کوششیں کی جا رہی ہیں اور اس میں کافی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس ورکشاپ میں ماہرین کی ایک بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے جو آیوروید اور ایلوپیتھی دونوں سے وابستہ ہیں۔ اس موقع ہندوستان کو  ٹی بی سے پاک  بنانے کا  عہد بھی لیا گیا۔

اس موقع پر ٹی بی کو جڑ سے ختم کرنے کے قومی پروگرام  کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر رگھو رام راؤ، آیوش ڈائریکٹوریٹ کے ڈپٹی  ڈائریکٹر جنرل  ڈاکٹر رگھو اراکل،  ڈینز اور دیگر سینئر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔ پروفیسرجونا اور ڈاکٹر کجاریا نے اس تقریب کا اہتمام کیا تھا۔

*****

U.No.1663

(ش ح – ح ا  - ر ا)



(Release ID: 1981625) Visitor Counter : 68


Read this release in: English , Hindi , Telugu