وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب  دھرمیندر پردھان نے این آئی ٹی راؤڑکیلا میں چھ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور کیندریہ ودیالیہ کا افتتاح کیا


یہ کوششیں تدریس، سیکھنے، اختراع، جدت طرازی  اور ہنر مندی کےفروغ سے متعلق  ماحولیاتی نظام کو تقویت دینے کے لیے کی جارہی ہیں:جناب دھرمیندر پردھان

جناب پردھان نے اسٹارٹ اپس کے نوجوان بانیوں اور سی ای اوز کے ساتھ بات چیت کی  اور ان کی اس بات کے لیے  حوصلہ افزائی کی  کہ وہ وکست بھارت کے تئیں انقلابی تبدیلی لانے والے سفر میں اپناتعاون کرنے پر توجہ مرکوز کریں

فاؤنڈیشن فار ٹیکنالوجی اینڈ بزنس انکیوبیشن، اسٹارٹ اپس کے لیے سازگار ماحول پیدا کر رہی ہے : جناب دھرمیندر پردھان

Posted On: 30 NOV 2023 9:30PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ اور انٹرپرینیورشپ یعنی صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج این آئی ٹی راؤڑکیلاکے مقام پر چھ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور ایک کیندریہ ودیالیہ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جناب سندر گڑھ لوک سبھا حلقہ کے ممبر پارلیمنٹ جناب جوال اورام اور دیگرسرکردہ ممتاز شخصیات بھی موجودگی تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00149HM.jpg

 

وزیرموصوف  نے کہا کہ ان منصوبوں سےاس  ادارے میں تدریس، سیکھنے، اختراع اور ہنر مندی کے فروغ کے ماحول کو مزید تقویت ملے گی۔ یہ پروجیکٹس، جن میں لڑکوں اور لڑکیوں کے ہاسٹلز، اور فیکلٹی رہائش گاہیں شامل ہیں، صلاحیتوں میں اضافہ کریں گے اور کیمپس کی زندگی کو قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق مزید متحرک بنائیں گے۔

تقریب کے دوران، جناب پردھان نے ایف ٹی بی آئی میں انکیوبیٹڈ اسٹارٹ اپس کے نوجوان بانیوں اور سی ای اوز کے ساتھ بات چیت کی، اور ان کی اس بات کے لیے حوصلہ افزائی کی کہ وہ مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کریں اور وکست بھارت کی جانب  کایا پلٹ کردینے والی تبدیلی کے سفر میں اپنا تعاون کریں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ٹیکنالوجی اور بزنس انکیوبیشن کی بنیاد ہندوستان میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے قیام کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کر رہی ہے۔

اپنے خطاب میں، انہوں نے این آئی ٹی راؤڑکیلا کے طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ دولت پیدا کرنے والے بننے کی خواہش کریں۔ انہوں نے کہا کہ اوڈیشہ 2036 میں ایک علیحدہ ریاست کے طور پر 100 سال پورے کرے گا اور 2047 میں ہندوستان کی آزادی کے 100 سال مکمل ہوں گے، جس کے لیے این آئی ٹی راؤڑکیلا کو تحقیق، اختراع اور صنعت کاری کے جذبے کو مزید ابھارنے اور نوجوانوں کو پروان چڑھانے کی کوششوں کی قیادت کرنی ہوگی اور اوڈیشہ اور ہندوستان کی متحرک اور خوشحالی میں تعاون کرنا ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002W0KV.jpg

 

ان منصوبوں میں 1000 طلبا کی گنجائش والا لڑکوں کا ہوسٹل، 500 طالبات  کی گنجائش کا لڑکیوں کا ہوسٹل، 1.5 ملین لیٹر یومیہ (ایم ایل ڈی) پانی کوازسر نوقابل استعمال بنانے کی  صلاحیت والا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور 72 فیکلٹی رہائش گاہیں شامل ہیں۔ ان بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو ہائر ایجوکیشن فائنانسنگ ایجنسی (ایچ ای ایف اے) کی معاونت حاصل ہوگی۔ ان کے علاوہ ہ ایم سی ایل کے تعاون سے 500 طالبات کی گنجائش کا ایک لڑکیوں کا ہوسٹل بھی تعمیر کیا جائے گا اوراس کے علاوہ  تعلیم کی وزارت کے تعاون سے  اقتصادی طور پر کمزور طبقے کے زمرے کے لیے 500 طالبات کی صلاحیت لڑکیوں کاایک  ہوسٹل بھی تعمیر کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0032EWR.jpg

 

***********

 

ش ح۔ ع م۔ ت ع

 (U: 1631)


(Release ID: 1981450) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Hindi