بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

ہندوستان بین الاقوامی تجارتی میلے 2023 میں کھادی اور گاؤں کی صنعت کی مصنوعات کی 15.03 کروڑ روپے کی تاریخی فروخت


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ’وکل فار لوکل‘ کی اپیل، کھادی سے محبت کرنے والوں پر وسیع اثر کو ظاہر کرتی ہے

ہال نمبر 3 کے کھادی انڈیا پویلین، میں 214 اسٹالوں کے ذریعے ’نئے ہندوستان کی نئی کھادی‘ کی ایک جھلک پیش کی گئی

Posted On: 30 NOV 2023 5:14PM by PIB Delhi

مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی وزارت کے کھادی اور گاؤں کی صنعت کے کمیشن (کے وی آئی سی)، نے 14 سے 27 نومبر 2023 تک پرگتی میدان، نئی دہلی میں منعقدہ 42 ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر(آئی آئی ٹی ایف)-2023 میں شرکت کی۔ اس بین الاقوامی تجارتی میلے میں 14 دنوں تک جاری رہنے والے میلے میں کھادی سے محبت کرنے والوں نے ہال نمبر 3 میں قائم ’کھادی پویلین میں زبردست خریداری کی۔ کے وی آئی سی کی تاریخ میں پہلی بار آئی آئی ٹی ا یف میں کھادی اور گاؤں کی صنعت کی مصنوعات کی فروخت کا اعداد و شمار تاریخی حد سے تجاوز کر گیا۔ انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر 2023 میں 15.03 کروڑ روپے کی کھادی اور گاؤں کی صنعت کی مصنوعات کی فروخت کی گئی۔

کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمار کے مطابق، اس بار آئی آئی ٹی ایف کے کھادی انڈیا پویلین میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ’وکل فار لوکل‘ مہم کا زبردست اثر دہلی کے لوگوں پر دیکھا گیا۔ دہلی والوں نے کھادی اور گاؤں کی صنعت کی مصنوعات کی15.03 کروڑ روپے کی خریداری کی ہے۔ سال 2022 میں منعقدہ آئی آئی ٹی ایف میں کھادی اور گاؤں کی صنعت کی مصنوعات کی فروخت 12.06 کروڑ روپے تھی، جو اس سال 25 فیصد بڑھ کر 15.03 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 15.03 کروڑ روپے کی تاریخی فروخت سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ’نئے ہندوستان کی نئی کھادی‘ خود کفیل ہندوستان مہم کی قیادت کر رہی ہے۔ کھادی پویلین کو انڈیا ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (آئی ٹی پی او) کے ذریعہ خصوصی تعریفی تمغہ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔


 

27 نومبر کو کھادی انڈیا پویلین میں منعقدہ اختتامی تقریب کے موقع پر، جناب کمار نے اس سال آئی آئی ٹی ایف کی فروخت کی بنیاد پر شرکاء کو پہلے، دوسرے اور تیسرے انعامات سے نوازا۔ پہلا انعام کرناٹک کی ٹی این آر سلک کھادی کو دیا گیا جس نے 4408870 روپے  مالیت کی کھادی مصنوعات کی فروخت کی ہے ۔ دوسری پوزیشن کرناٹک کی نازنین سلک کھادی انڈسٹریز نے حاصل کی، جس نے کھادی اور گاؤں کی صنعت کی مصنوعات کی 3076600 روپے کی فروخت کی ہے۔ کرناٹک کی شیرین سلک کھادی ولیج انڈسٹریز ایسوسی ایشن 2253570 روپے کی فروخت کے اعداد و شمار کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔ اس کے علاوہ سیلز کی بنیاد پر 10 اسٹالز کو توصیفی انعامات بھی دئیے گئے۔ کھادی انڈیا پویلین میں حصہ لینے کے لیے ملک بھر سے آئے ہوئے 214 کھادی اور گاؤں کی صنعتوں کی تنظیموں، پی ایم ای جی پی اور ایف ایف یو آر ٹی آئی یونٹوں کو بھی سرٹیفکیٹ دیے گئے۔

کے وی آئی سی کے چیئرمین نے کہا کہ کھادی انڈیا پویلین کووزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے ’خودکفیل انڈیا‘ کے ویژن کے مطابق تیار کیا گیا تھا۔ کھادی اداروں کے ذریعے کھادی کاریگروں کی شرکت کے لیے 214 اسٹالز لگائے گئے تھے، وزیر اعظم ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (پی ایم ای جی پی) کے تحت قائم کیے گئے یونٹس اور ملک بھر سے ایس ایف یو آر ٹی آئی کلسٹر کے تحت قائم کیے گئے یونٹس، جن میں کھادی اور گاؤں کی صنعت کی بہترین مصنوعات کی نمائش کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کھادی کے منڈپ میں نصب دیسی چرخہ، برقی طاقت سے چلنے والے برتن بنانے کا پہیہ، کچا گھنی کا تیل نکالنے کا عمل، اگربتی بنانے کا لائیو مظاہرہ اور مندر میں پوجا کے لیے استعمال ہونے والے پھولوں کو ری سائیکل کرکے تیار کیا گیا ہے۔ سامعین نے اسے بہت پسند کیا۔ سیلفی پوائنٹ پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ساتھ سیلفی لینے کا جنون نوجوانوں میں بہت نمایاں تھا۔

جناب نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کھادی انڈیا پویلین میں لگائے گئے 214 اسٹالوں پر ہندوستان کے مختلف خطوں کے کاریگروں کے ذریعہ تیار کردہ مصنوعات کے ذریعہ ہندوستان کا بھرپور ورثہ، ہنر اور دستکاری کی نمائش کی گئی۔ 40فیصد سے زیادہ اسٹالز’کھادی‘ مینوفیکچرنگ میں شامل اداروں کو الاٹ کیے گئے تھے، باقی اسٹالز سمیت ، پی ایم ای جی پی اور ایس ایف یو آر ٹی آئی یونٹس کی مصنوعات کی نمائش کی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 15.03 کروڑ روپے کی تاریخی فروخت نے دیہی ہندوستان میں رہنے والے ہمارے کاریگروں کے ہاتھوں کو نئی طاقت دی ہے۔

*****

U.No.1617

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1981319) Visitor Counter : 53


Read this release in: English , Tamil , Telugu