وزارت خزانہ

مالی سال 2023-24 کے لیے اکتوبر 2023 تک مرکزی حکومت ہند کے کھاتوں کا ماہانہ جائزہ

Posted On: 30 NOV 2023 4:51PM by PIB Delhi

اکتوبر 2023 تک مرکزی حکومت ہند کے ماہانہ کھاتوں کو یکجا کر کے رپورٹیں شائع کر دی گئی ہیں۔ جھلکیاں ذیل میں دی گئی ہیں:-

حکومت ہند کو اکتوبر 2023 تک 15,90,712 کروڑ روپے (کل رسیدوں کے مطابق 2023-24 کے بی ای کا 58.6 فیصد) موصول ہوئے ہیں۔ ان میں 13,01,957 کروڑ روپے کی ٹیکس آمدنی (مرکز سے خالص)، 2,65,765 کروڑ روپے کی غیر ٹیکس آمدنی اور 22,990 کروڑ روپے کی غیر قرض کیپٹل رسیدیں شامل ہیں۔ غیر قرض کیپٹل رسیدوں میں 14,990 کروڑ روپے کے قرضوں کی وصولی اور 8,000 کروڑ روپے کی متفرق سرمایہ رسیدیں شامل ہیں۔

حکومت ہند نے اس مدت تک ٹیکسوں کے حصہ کی تقسیم کے طور پر ریاستی حکومتوں کو 5,28,405 کروڑ روپے منتقل کیے ہیں، جو پچھلے سال کے مقابلے 93,966 کروڑ روپے زیادہ ہے۔

حکومت ہند کا کل خرچ 23,94,412 کروڑ روپے ہے (2023-24 کے اسی بجٹ کے تخمینہ کا 53 فیصد)۔ اس میں سے ریونیو اکاؤنٹ پر 18,47,488 کروڑ روپے اور کیپٹل اکاؤنٹ پر 5,46,924 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ کل آمدنی کے اخراجات میں سے 5,45,086 کروڑ روپے سود کی ادائیگیوں پر خرچ کیے گئے ہیں اور 2,31,694 کروڑ روپے اہم سبسڈی پر خرچ کیے گئے ہیں۔

************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 1611



(Release ID: 1981270) Visitor Counter : 41


Read this release in: Tamil , English , Hindi