الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
وزیر راجیو چندر شیکھر کل سے کیرالہ کے دو روزہ دورے پر ہوں گے
Posted On:
30 NOV 2023 6:15PM by PIB Delhi
ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر یکم دسمبر سے کیرالہ کے دو روزہ دورے پر روانہ ہونے والے ہیں۔ وزیر موصوف ارناکولم، تھریسور اور کوزی کوڈ میں طلبا اور ریاست کے ممتاز شہریوں سے بات چیت کریں گے۔
یکم دسمبر کو وزیر جناب راجیو چندر شیکھر صبح 10.00 بجے کوچی کے پالاریوٹوم میں ہندوستانی اقلیتی فاؤنڈیشن کے ذریعہ منعقد کیے جانے والے ’سدبھاؤنا سیمینار‘ میں شرکت کریں گے۔
اس کے بعد، وہ تھریسور میونسپل کارپوریشن کے سامنے انسداد دہشت گردی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس تقریب کے دوران وزیر موصوف معیشتوں پر، نوجوان ہندوستانیوں کی زندگیوں اور دیگر پر دہشت گردی کے پڑنے والے اثرات پر زور دیں گے۔ وہ قومی سلامتی کو ترجیح دینے اور دہشت گردی کے خلاف صفر عدم برداشت کی پالیسی کو برقرار رکھنے کے لیے نریندر مودی حکومت کے اقدامات کو اجاگر کریں گے۔
2 دسمبر کو، وزیر جناب راجیو چندر شیکھر، نالندہ آڈیٹوریم میں آئی سی اے آئی کے بورڈ آف اسٹڈیز، نئی دہلی کے زیر اہتمام اور آئی سی اے آئی کی کوزی کوڈ برانچ کے زیر اہتمام سی اے کے طلبا کے لیے دو روزہ کانفرنس ست سنگ-2023 میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ وہ طلبا کے ساتھ مشغول ہوں گے اور 2014 سے نوجوان ہندوستانیوں کے لیے دستیاب بے مثال مواقع پر روشنی ڈالیں گے۔
شام کو وزیر موتھلکلم گراؤنڈز میں انسداد دہشت گردی پر ایک میٹنگ سے خطاب کریں گے، جس کے بعد وہ نئی دہلی روانہ ہو جائیں گے۔
***********
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 1610
(Release ID: 1981256)
Visitor Counter : 71