مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

ایس بی ایم-گوبردھن بائیو گیس کانفرنس کل منعقد ہوگی


اس کا مقصدویسٹ ٹو ویلتھ اور گردشی معیشت کو تیز کرنا ہے

Posted On: 30 NOV 2023 2:57PM by PIB Delhi

کراس سیکٹرل روابط کے ذریعہ کمپریسڈ بایوگیس (سی بی جی) سیکٹر کو تیز کرنے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مکالمے اور علم کے تبادلے کو فروغ دینے کے لیے، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے)  یکم دسمبر 2023 کو یہاں ایک کانفرنس‘ ایس بی ایم- گوبردھن بایوگیس کانفرنس :ویسٹ ٹو ویلتھ اور گردی معیشت کو دیز کرنا’کے عنوان پر منعقد کر رہی ہے۔ اس کانفرنس کا انعقاد جی آئی زیڈ، گردشی ویسٹ سولوشنز اور یو این آئی ڈی او کے اشتراک  سے ہورہا ہے۔

گلونائزنگ آرگینک بایو-ایگرو ریسورسیز دھن (گوبردھن) حکومت ہند کی ایک امبریلا پہل ہے، جس کا مقصد ‘‘کچرے کو دولت میں تبدیل کرنا’’ اور بایوگیس/کمپریسڈ بایوگیس (سی بی جی) /بائیو کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) پلانٹس کے قیام کے لیے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کی تعمیر کرنا ہے تاکہ پائیدار اقتصادی ترقی کو آگے بڑھایاجاسکے اور ایک گردشی معیشت کو فروغ دیا جاسکے۔ قومی سطح پر طے شدہ شراکت (این ڈی سی) کے مطابق ہندوستان کا 2070 تک خالص صفر اخراج کا ہدف  رکھتاہے جس میں فضلہ سے بائیو گیس کےبارےمیں  توقع ہے کہ وہ ایک اہم کردار ادا کرے گا۔

بجٹ 2023 کے مطابق، گوبردھن اسکیم کے تحت 500 نئے ‘ویسٹ ٹو ویلتھ’ پلانٹس گردشی معیشت کو فروغ دینے کے لیے قائم کیے جائیں گے۔ ان میں 200 کمپریسڈ بائیو گیس پلانٹس شامل ہوں گے، بشمول شہری علاقوں میں 75 پلانٹس، اور 300 کمیونٹی یا کلسٹر پر مبنی پلانٹس جن کی کل سرمایہ کاری 10,000 کروڑ روپے ہوگی۔ اندور، پونے، امبالا، چنئی، وارانسی، سورت، تروپتی، وشاکھاپٹنم، حیدرآباد سبھی آپریشنل سی بی جی پلانٹس پر فخر کرتے ہیں، جب کہ شولاپور، گوا، ناسک، وجے واڑہ، حیدرآباد اور بھوپال میں ویسٹ ٹو الیکٹریسٹی پلانٹس ہیں۔یکم اگست 2023 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے موشی میں ‘ویسٹ ٹو انرجی’ پلانٹ کا افتتاح کیا تھا۔ پمپری چنچواڑ میں واقع یہ پلانٹ روزانہ 14 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس میں 700 ٹن یومیہ (ٹی پی ڈی) خشک کچرا استعمال ہوتا ہے۔ ایشیا کا سب سے بڑا بایو-سی این جی پلانٹ، جواندور میں واقع ہے، گیلے کچرے کو بائیو-سی این جی میں تبدیل کرنے کی ایک اہم کوشش کے طور پرقائم ہے۔ 550 میٹرک ٹی پی ڈی کی پروسیسنگ کی صلاحیت کے ساتھ، بائیو سی این جی پلانٹ روزانہ 17,000 کلو گرام بائیو گیس اور 100 ٹن اعلیٰ معیار کی کھاد تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ حیدرآباد میں بوون پلی ویجیٹیبل مارکیٹ نے اپنے اختراعی پروجیکٹ کے لیے اہمیت حاصل کی ہے جو بائیو الیکٹرسٹی، بائیو فیول اور بائیو مینور تیار کرتا ہے۔ ہر روز، مارکیٹ تقریباً 10 ٹن کچرا اکٹھا کرتی ہے جو بصورت دیگر لینڈ فلز میں تعاون پیش کرے گی۔

اس کانفرنس میں مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری، ریاستی شہری ترقیات/ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے پرنسپل سکریٹریز/ سکریٹریز، میونسپل کمشنرز اور فیلڈ افسران، مرکزی حکومت کی متعلقہ وزارتیں، او جی ایم سیز کے حکام، ترقیاتی شراکت دار، بائیو گیس ایسوسی انجمنیں، تعلیمی، تحقیقی اور مالیاتی ادارے شریک ہوں گے۔ جناب شومبی شارپ، ہندوستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر جولی ریویر، کنٹری ڈائریکٹر،  جی آئی زیڈ -انڈیا، جناب پنکج جین، پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے سکریٹری، جل شکتی کی وزارت  کےپینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کی سکریٹری محترمہ ونی مہاجن اور ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب منوج جوشی بھی حاضرین سے خطاب کریں گے۔

اس  کانفرنس میں کچرے سے کمپریسڈ بائیو گیس (سی بی جی) پروجیکٹس کے لیے تبدیلی کی پالیسیوں، موجودہ قومی پالیسیوں اور اقدامات پر بات چیت ہو گی، جو ہندوستان میں بائیو گیس کی ترقی کو فروغ دیتے ہیں، جیسے ایس اے ٹی اے ٹی، ایم ڈی اے وغیرہ اورایم او پی این جی، ایم این آر ای، وزارت خزانہ کےسینئرعہدیداران اورنمائندوں کے ذریعہ  بایوگیس، جرمنی، آئی ایف جی ای، سی بی جی پروڈیوسر فورم،جی آئی زیڈ ،اے ڈی بی، ایس آئی ڈی بی آئی  سے تعلق رکھنے والے سینئر ماہرکنسلٹنٹس اور دیگر کے ذریعہ سی بی جی کی سہولیات کے لئے ریاست کے خصوصی پالیسیا ں اور اقدامات  وغیرہ۔

ایس بی ایم گوبردھن بائیوگاس کانفرنس کا عارضی ایجنڈا

*****

ش ح۔ا ک۔ف ر

 (U: 1601)

 



(Release ID: 1981147) Visitor Counter : 127


Read this release in: Hindi , English , Manipuri