دیہی ترقیات کی وزارت

دیہی ترقی کی وزارت کے سکریٹری جناب شیلیش کمار سنگھ نے کل اگرتلہ میں مرکزی سطح کی رابطہ کمیٹی کی میٹنگ-‘‘شمال مشرق میں مالی شمولیت کی تحریک’’ کے شرکاء سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کیا


میٹنگ کا مقصد ملک میں مالیاتی شمولیت کی سرگرمیوں اور خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کی تحریک کی ترقی کو عالمگیر بنانا تھا

Posted On: 30 NOV 2023 2:14PM by PIB Delhi

دیہی ترقی کی وزارت کے سکریٹری جناب شیلیش کمار سنگھ نے کل اگرتلہ میں مرکزی سطح کی رابطہ کمیٹی کی میٹنگ-‘‘شمال مشرق میں مالی شمولیت کی تحریک’’ کے شرکاء سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں کو آٹھ جڑواں ریاستوں میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا جہاں بڑے پیمانے پر قدرتی خوبصورتی اور وسائل کےمواقع فراہم کرتے ہیں۔ دیہی ترقی کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب چرنجیت سنگھ نے مرکزی سطح کی رابطہ کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی۔ جناب چرنجیت سنگھ نے شمال مشرق میں مالی شمولیت کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے تجزیہ کیا اور کارروائی کا فیصلہ کیا۔ شمال مشرقی ریاستوں میں سماجی و اقتصادی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے، جنہیں ‘اشٹ لکشمی’ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، مالی شمولیت کو عالمگیر بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

کمیٹی کی میٹنگ کا تھیم ‘‘شمال مشرق میں مالی شمولیت کو تحریک دینا’’ تھا۔ میٹنگ کا بنیادی مقصد مالیاتی شمولیت کی سرگرمیوں اور ملک میں خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کی تحریک کی ترقی کو عالمگیر بنانا تھا جس نے  حکومت ہند کی دیہی ترقی کی وزارت کے تحت دین دیال انتیودیا یوجنا – نیشنل رورل لائیولی ہڈ مشن (ڈی اے وائی- این آر ایل ایم) کے نفاذ کے بعد سے غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے۔

 

 

 

ایڈیشنل سکریٹری، جناب چرنجیت سنگھ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ 9.87 کروڑ دیہی خواتین کو 90 لاکھ سیلف ہیلپ گروپس میں متحرک کیا گیا ہے، جنہوں نے مالیاتی شعبے سے تقریباً 7.65 لاکھ کروڑ کریڈٹ تک رسائی حاصل کی ہے۔ اور تقریبا 1.7 فیصد ا ین پی اے کےساتھ قرض کی بہتر ادائیگی کو برقرار رکھا ہے۔ ان خواتین کے ایس ایچ جیز کو ہر مالیاتی خدمات سے جوڑنے کے لیے 3 لاکھ سے زیادہ کمیونٹی ریسورس پرسن تیار کیے گئے ہیں۔ 40,353 مالیاتی خواندگی کمیونٹی ریسورس پرسن اور 1,18,300 بینکنگ نمائندے سکھیاں اور بیمہ متر مختلف مالیاتی خدمات تک رسائی کے لیے دیہی علاقوں میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان  ایس ایچ جیز کے ذریعہ ایک خاموش انقلاب برپا ہو رہا ہے جس میں انفرادی ایس ایچ جی خواتین کو کریڈٹ فراہم کرنے پر توجہ دی گئی ہے، جس سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 2 کروڑ لکھ پتی دیدیاں بنانے کے خواب کو پورا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

دیہی معاش کی جوائنٹ سکریٹری، محترمہ اسمرتی شرن نے کہا کہ شمال مشرق خطہ میں بہت زیادہ امکانات موجود ہیں لیکن ان سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا  ہے۔ انہوں نے انسانی پہلو اور صنفی امتیاز پر روشنی ڈالی اور مزید کہا کہ ورک فورس میں خواتین کی محنت کی شمولیت کو بڑھانے کے لیے مالی آزادی اہم ہے۔

بینکوں کے سینئر ایگزیکٹوز، ریزرو بینک آف انڈیا، محکمہ مالیاتی خدمات، وزارت خزانہ،شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈونیر)، نبارڈ، دیگر ایس آڑ ایل ایمز کے سی ا ی اوز/ ایس ایم ڈیز نے بھی شمال مشرقی خطے میں مالیاتی خدمات تک رسائی بڑھانے  کےبارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

24 ویں سی ایل سی سی میٹنگ کا اختتام  دیہی معاش کے ڈائریکٹر، جناب رگھویندر پرتاپ سنگھ نے کیا، جنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مالیاتی شمولیت خطے میں ترقی کی کہانی کے مرکز پر اہم اقدامات کو تیز کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

*****

ش ح۔ا ک۔ف ر

 (U: 1596)



(Release ID: 1981108) Visitor Counter : 65


Read this release in: English , Hindi , Manipuri