وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

کلاسیکی موسیقی کے ہمارے گراں مایہ ورثے کا جشن منانے کے لیے وجئے واڑہ میں 10 سے 12 دسمبر 2023 تک کرشناوینی سنگیتا نیرجنم کا انعقاد کیا جا رہا ہے


پریکوئل ایونٹ کنسرٹس 27 نومبر کو چھ مقامات پر منعقد کیے جارہے ہیں۔ان مقامات میں  بوبلی، راجمندری، لیپاکشی، مووا، نیلور اور کرنول شامل ہیں

Posted On: 25 NOV 2023 9:19PM by PIB Delhi

ہندوستان قدیم زمانے سے ایک گراں مایہ ،محسوس اور غیر محسوس ثقافتی میراث کا مالک ہے۔ ہمارے ورثے کا جشن منانے کے لیے کارتیکا کے مبارک مہینے میں دریائے کرشنا کے کنارے وجئے واڑہ میں اپنی نوعیت کا پہلا تہوار منعقد کیا جا رہا ہے۔ کرشناوینی سنگیتا نیرجنم کا انعقاد 10 سے 12 دسمبر 2023 تک وزارت سیاحت اور وزارت ثقافت، حکومت ہند نے حکومت آندھرا پردیش اور سنگیت ناٹک اکادمی کے اشتراک سے کیا ہے۔ اس میوزیکل فیسٹیول کا مقصد کلاسیکی موسیقی کے بھرپور ورثے کا تعارف حاصل کرنا اور اس کو سمجھنا  اور ہریکتھا اور نمسانکیرتھن روایات پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد کرنا ہے۔

یہ تقریب جس کا مدت سے انتظار تھا معروف فنکاروں کو اکٹھا کریگی اوراس میں  آندھرا پردیش اور قریبی ریاستوں کے میوزک کالجوں کی نمائندگی کرنے والے طلباء کی فعال شرکت کا مشاہدہ  بھی کیا جاسکے گا۔ میلے میں علاقائی کھانوں، مقامی دستکاریوں اور ہتھ کرگھوں کی نمائشیں بھی  لگائی جائی گی ۔ میلے کا مقصد خطے کے پوشیدہ خصوصیات بشمول روحانی، ورثے اور ماحولیات، مقامات کو فروغ دینا ہے۔

مرکزی تقریب کے لیے افتتاحی پروگرام  کے طور پر، 27 نومبر 2023 کو چھ مقامات پر کنسرٹس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ان میں بوبلی، راجمندری، لیپاکشی، مووا، نیلور اور کرنول شامل ہیں۔ پچھلی کہانیوں پر مبنی فلموں سے متعلق تقریبات (پریکوئل ایونٹس) میں ملک کے سرکردہ موسیقاروں کی پرفارمنس شامل ہیں جن میں ڈاکٹر بھمدیپتی کنکا درگا پرساد، ڈاکٹر منڈا اننتھا کرشنا، ودوان ونے سرو، ودوان سری ملاڈی سوری بابو، محترمہ کے گایتری اور ڈاکٹر کوتھاپلی وندنا شامل ہیں۔

پریکوئل ایونٹس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

مقام

وقت

فنکار

بوبلی: وینو گوپالا سوامی مندر

5 to 6:30 pm

وینا کنسرٹ بذریعہ ڈاکٹر بھامیڈیپتی کناکا درگا پرساد اور گروپ

راجمندری: انم کلاشیترم

5 to 6:30 pm

ڈاکٹر منڈا اننت کرشنا اور گروپ کی طرف سے بانسری کنسرٹ

لیپکشی: نندی مجسمہ، ویربھدراسوامی مندر کے قریب

4:30 to 6 pm

کرناٹک ووکل کنسرٹ بذریعہ

ودوان ونے سرو اور گروپ

مووا: وینوگوپالا سوامی مندر

5 to 6:30 pm

کرناٹک ووکل کنسرٹ بذریعہ

ودوان سری ملاڈی سوری بابو اور گروپ

نیلور: سری رنگنتھا سوامی مندر

4:30 to 6 pm

کرناٹک ووکل کنسرٹ بذریعہ

محترمہ کے گایتری اور گروپ

کرنول: گورنمنٹ میوزک کالج

5 to 6:30 pm

ڈاکٹر کوٹھاپلی وندنا اور گروپ کی طرف سے کرناٹک ووکل کنسرٹ

دسمبر میں ہونے والے مرکزی پروگرام کی تفصیلات بعد میں شیئر کی جائیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔س ب ۔ع ن

(U: 1589)


(Release ID: 1981079) Visitor Counter : 80


Read this release in: English , Hindi